Those who submit online enumeration forms should not be asked to submit paper forms again: Chief Electoral Officer

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے ریاست کے تمام ضلع الیکشن افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ SIR-2026 (خصوصی جامع نظرثانی) کے تحت جن ووٹروں نے اپنا اینیومریشن فارم آن لائن جمع کرا دیا ہے، ان سے دوبارہ کاغذی (فزیکل) فارم جمع کرانے کا مطالبہ نہ کیا جائے۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض بوتھ لیول افسران (BLOs) آن لائن فارم داخل کرنے والے ووٹروں سے بھی فزیکل فارم طلب کر رہے ہیں اور بعض مقامات پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر کاغذی فارم جمع نہ کرایا گیا تو ووٹر کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
اس طرزِ عمل سے عوام میں بے چینی اور الجھن پیدا ہو رہی ہے۔سی سدرشن ریڈی نے واضح کیا کہ ووٹروں کی جانب سے آن لائن جمع کرایا گیا اینیومریشن فارم مکمل طور پر قابل قبول ہے اور اسی کی بنیاد پر ضابطے کے مطابق جانچ اور آئندہ کارروائی کی جائے۔
انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوام کو غیر ضروری طور پر دوبارہ کاغذی فارم جمع کرانے کے لیے مجبور نہ کیا جائے اور انتخابی عمل کو شفاف، آسان اور عوام دوست بنایا جائے۔
News Source : Agency

