وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: ایم پی ڈاکٹر کڈیم کاویہ

YS Rajashekar Reddy’s public services will always be remembered: MP Dr. Kadiya Kavya

 

 

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ:

سابق وزیراعلیٰ آندھرا پردیش ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 77ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہنمکنڈہ ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) دفتر میں چہار شنبہ کے روز ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ورنگل کی رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر وائی ایس آر کی تصویر پر پھولوں کا مالا چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے کہا کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی حکومت کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں، غریبوں، طلبہ اور خواتین کی ترقی کے لیے وائی ایس آر کی جانب سے نافذ کی گئی فلاحی اسکیمیں آج بھی مثالی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے والے وائی ایس آر ایک عظیم عوامی رہنما تھے، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وائی ایس آر کے نظریات کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں ریاستی حکومت کی جانب سے رعیتو بھروسہ فنڈز جاری کیے جانے کی خوشی میں رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا۔اس پروگرام میں ہنمکنڈہ ڈی سی سی صدر اناگالا وینکٹ رام ریڈی، ریاستی خاتون کانگریس صدر ایرابیلّی سورنا، کانگریس پارٹی کے قائدین، عوامی نمائندے، کارکنان اور بڑی تعداد میں حامیوں نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz