Serious allegations and viral videos: AIMIM takes strict action against Mirza Rahmath Baig

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
تلنگانہ کے ایم آئی ایم ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ سے متعلق تنازع کے بعد پارٹی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور کونسل کے چیئرمین کو استعفیٰ کا مکتوب روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔مرزا رحمت بیگ 2023 میں ایم ایل سی منتخب ہوئے تھے اور ان کی میعاد مئی 2029 تک ہے۔
تاہم پارٹی کے اس فیصلے کے بعد انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔اولڈ سٹی کے صحافی سید سبدر علی نے مرزا رحمت بیگ پر ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرتے ہوئے پکڑے جانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عطاپور میں بعض نوجوانوں نے انہیں پکڑ کر مارا اور اس دوران ویڈیوز بھی بنائیں۔
سید سبدر علی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اس معاملے کی اطلاع ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کو پہلے ہی معلوم تھی، اس کے باوجود مرزا رحمت بیگ کو عمرہ کے لیے بھیجا گیا۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب مرزا رحمت بیگ کو بغیر کوئی وجہ بتائے معطل کردیا گیا ہے۔
News Source : Agency

