Unknown person dies at MGM Hospital, police appeal for identification

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ایم جی ایم ہسپتال میں زیر علاج ایک نامعلوم 60 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت اور اس کے رشتہ داروں کی تلاش کے لیے مٹھواڑہ پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2026-08-27 کو صبح تقریباً 6:40 بجے ایم جی ایم ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ونود نے ایک نامعلوم شخص کی موت کی اطلاع دی۔ بتایا گیا کہ مذکورہ شخص 30.12.2024 کو صبح 9 بج کر 26 منٹ پر ایم جی ایم ہسپتال آیا تھا اور اپنے سر میں تکلیف ہونے کے ساتھ ہی یہ بتایا تھا کہ اس کا کوئی نہیں ہے۔
اس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرکے پہلے نیورو وارڈ اور بعد میں آئی ڈی وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں گزشتہ کئی دنوں سے اس کا علاج جاری تھا۔26.08.2026 کی رات تقریباً 10 بجے اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور سانس لینے میں دشواری کے باعث اسے فوری طور پر کیژولٹی منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے علاج کی کوشش کی، تاہم 27.08.2026 کو رات تقریباً 02:46 بجے اس کی موت ہوگئی۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کے مطابق موت بیماری کے باعث ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کی لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایم جی ایم ہسپتال کی مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ متوفی کے رشتہ داروں اور دیگر تفصیلات کا فی الحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص تصویر دیکھ کر متوفی کو پہچانتا ہو یا اس کے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔
متوفی کی عمر تقریباً 60 سال ہے اور موت کے وقت اس نے بینگن رنگ کا ڈبہ کرتا پہنا ہوا تھا۔متوفی کی شناخت سے متعلق معلومات مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن کے ایس آئی کے فون نمبر 8712685090 یا سی آئی کے فون نمبر 8712685117 پر فراہم کی جاسکتی ہیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

