Complaints received in Prajavani should be resolved immediately. District Additional Collector (Local Bodies) B. Rajagode received requests regarding several issues

(اپنا ورنگل)
جگتیال:
ضلع اڈیشنل کلکٹر بی۔راجہ گوڈ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پرجاوانی درخواستوں کی جامع تحقیقات کریں اور مسائل کو جلد حل کریں۔پیر کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں انہوں نےضلع ریونیو افیسر پر ساد کے ساتھ عوام کی شکایات اور درخواستیں موصول کیں۔
اس موقع پر ضلع ایڈشنل کلکٹر ( لوکل باڈیز )بی۔ راجہ گوڈ نے کہا ضلع کے مرکز کے ساتھ ساتھ ضلع کے کئی منڈلوں کے لوگ پرجاوانی آکر اپنے مختلف مسائل کی درخواستیں پیش کر تیے ہیں۔ اور کہا کہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے محکموں کو موصول ہونے والی شکایات پر مثبت انداز میں کام کریں اور مسائل کی جامع تحقیقات کرکے انہیں حل کرنے میں پہل کریں۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وقتاً فوقتاً عرضیوں کا جائزہ لیں اور انہیں زیر التواء رکھے بغیر حل ریں۔دریں اثنا، آج منعقدہ پر جاوانی پروگرام میں کل 104 شکایات اور درخواستیں موصول ہوئیں، اورہدایت کی کہ متعلقہ حکام کی جانب سے ان کے فوری حل کے لیے مناسب اقدامات کیے کریں۔اس پروگرام میں متعلقہ ضلعی سطح کے افسران ،میونسپل کمشنرز اوردیگر نے شر کت کی۔
News Source : Syed Ghouse

