وڈے پلی ہنمکنڈہ میں 29 اگست کو سیرت النبی ﷺ و اصلاحِ معاشرہ پروگرام۔

Seerat-un-Nabi (peace be upon him) and social reform program on August 29th at Waddepally Hanamkonda

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

انتظامی کمیٹی مسجد علی حسن الراشد و نوجوانانِ محلہ وڈے پلی، ہنمکنڈہ کےزیر اہتمام  بتاریخ29 اگست 2026، بروز ہفتہ بوقت بعد نمازِ مغرب سیرت النبی ﷺ و اصلاحِ معاشرہ کے عنوان سے ایک خصوصی دینی و اصلاحی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی صدارت مولانا محمد عبدالعظیم صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ورنگل و صدر مدرس مدرسہ عربیہ باب العلوم ورنگل کریں گے۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی حضرت امیرِ ملت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب ہوں گے۔ جبکہ ابتدائی کلمات مولانا محمد حسین شریف صاحب مظاہری امام و خطیب مسجد فاطمہ جیلانی، ہنمکنڈہ پیش کریں گے۔ پروگرام کی نظامت مولانا محمد بلال الحسن صاحب قاسمی انجام دیں گے۔منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد سیرتِ طیبہ ﷺ کے پیغام کو عام کرنا، معاشرے میں دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینا اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔

اس موقع پر علماء کرام سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے مختلف گوشوں اور موجودہ دور میں معاشرتی اصلاح کی ضرورت پر اہم خطاب کریں گے۔یہ پروگرام مسجد علی حسن الراشد، وڈے پلی میں منعقد ہوگا، منتظمین نے عوام، بالخصوص نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اس دینی و اصلاحی پروگرام سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz