ایم جی ایم ہسپتال کے اناپورنا بھوجن(5 روپے کا کھانا) مرکز میں جی ڈبلیو ایم سی کمشنر کا اچانک معائنہ۔

GWMC Commissioner makes surprise inspection at Annapurna Bhojan (5 rupee meal) centre at MGM Hospital

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن (جی ڈبلیو ایم سی) کے کمشنر ٹی. وینکنا نے جمعہ کو ورنگل ایم جی ایم ہسپتال کے احاطے میں بلدیا کے تعاون سے ہرے کرشنا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلائے جانے والے اناپورنا بھوجن مرکز (5 روپے کا کھانا) کا اچانک معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر نے کینٹین میں فراہم کئے جانے والے کھانے، صفائی، غذائی اشیاء کے معیار اور کھانا پیش کرنے کے طریقہ کار کا براہِ راست جائزہ لیا۔

انہوں نے صارفین کو فراہم کئے جانے والے کھانے کو خود چکھ کر  کے اس کامعیار بھی معائنہ کیا۔کمشنر نے کینٹین میں کھانا کھانے والے صارفین سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے کھانے کے ذائقے، معیار، فراہم کی جانے والی خدمات اور صفائی کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی۔

انہوں نے منتظمین کو ہدایت دی کہ صرف 5 روپے میں فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار اور ذائقے کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل توجہ دی جائے۔کمشنر نے واضح کیا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں، ان کے رشتہ داروں، غریب افراد اور دیگر لوگوں کے لئے دستیاب اس سہولت میں کھانے کے معیار اور صفائی کے معاملے میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کینٹین کے اطراف کے علاقے کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھنے اور غذائی اشیاء کو مقررہ معیار کے مطابق استعمال کرنے کی ہدایت دی۔کمشنر ٹی. وینکنا کے ہمراہ ایم ایچ او ڈاکٹر راجیش اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

 News Source : M.F .Baig Riaz