Massive transfers in Warangal Police Commissionerate, 8 inspectors given new responsibilities

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میں وی آر (ویٹنگ ریزرو) میں خدمات انجام دے رہے آٹھ انسپکٹروں کے مختلف شعبوں میں تبادلے کرتے ہوئے پولیس کمشنر نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان تبادلوں کا مقصد پولیس انتظامیہ کو مزید مؤثر اور منظم بنانا بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کمشنریٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کے۔ پروین کمار کو ہنمکنڈہ ٹریفک شعبہ، سبّا ریڈی کو ٹاسک فورس، دیویندر کو ٹاسک فورس، دامودر ریڈی کو سی پی آر بی، چیرا لو کو ٹریفک ٹریننگ سنٹر جبکہ او۔ رمیش کو اے ایچ ٹی یو میں تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح اے۔
پروین کمار کو پی سی آر کے ساتھ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔پولیس کمشنر کی جانب سے جاری ان تبادلوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

