ورنگل میں اقلیتی خواتین کے لیے روزگار سے مربوط تربیتی پروگرام کا آغاز۔

Employment-based training program for minority women launched in Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

محمد سراج احمد، صدر مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے اطلاع بموجب مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیر اہتمام اور تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز فینانس کارپوریشن (TSMFC) کے تعاون سے بے روزگار اقلیتی خواتین کے لیے تین ماہ اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز 10 جون 2026 کو کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ’’بیوٹیشن‘‘ کورس کی تربیت دی جائے گی، جس کا مقصد اقلیتی خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں روزگار کے بہتر موقع فراہم کرنا ہے۔کلاسوں کے افتتاحی پروگرام میں ضلع مائنارٹی ویلفیئر آفیسر (ڈی ایم ڈبلیو او) جناب ایم۔ سرینو بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

افتتاحی تقریب 10 جون 2026 کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔منتظمین کے مطابق یہ تربیتی پروگرام خواتین کو خود کفیل بنانے اور انہیں بیوٹی اینڈ ویلنس شعبہ میں عملی مہارت فراہم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔یہ پروگرام مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی مالی معاونت تلنگانہ گورنمنٹ مائنارٹیز فینانس کارپوریشن، حیدرآباد کی جانب سے فراہم کی جا رہی۔

News Source : M.F. Baig Riaz