Four lost mobile phones recovered with the help of CEIR portal, handed over to the rightful owners

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
سی ای آئی آر (CEIR) پورٹل کی مدد سے برآمد کیے گئے چار گمشدہ موبائل فون چہار شنبہ کے روز ان کے اصل مالکان کو حوالے کیے گئے۔جی آر پی قاضی پیٹ کے سب انسپکٹر ابھینو نے متاثرہ افراد کو ان کے موبائل فون واپس کیے۔
اس موقع پر موبائل فونوں کی کامیاب برآمدگی اور حوالگی میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سب انسپکٹر ابھینو، کانسٹیبل راجو اور ناگراج کو قاضی پیٹ لائن انسپکٹر نریش کمار اور قاضی پیٹ ڈی ایس پی کروپاکر نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موبائل فون گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر سی ای آئی آر پورٹل پر شکایت درج کرائیں تاکہ فون کی تلاش اور برآمدگی میں آسانی ہو۔
News Source : M.F. Baig Riaz

