Turban-tying ceremony for students of Darul Uloom Ashrafiya Kolampally upon their completion of the memorization of the Quran (Hifz-ul-Quran) at Jamia Nizamia, Hyderabad

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
مدرسہ دارلعلوم اشرفیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ ملحقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے شعبہ حفظ القرآن سے فارغ التحصیل طلباء کو شیخ الاسلام ، عارف باالله، حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی قادری الچشتی خان بہادر فضیلت جنگ علیہ الرحمة والرضوان کے 112 ویں عرس مبارک کے موقع پرعالم اسلام کی
ممتاز ومایا ناز دینی درسگاه با وقار علمی دانش گاه از ہرہند جامعه نظامیه حیدر آباد دکن کے 156 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و دستار بندی میں مفکر اسلام مفتی خلیل احمد امیر جامعہ جامعہ نظامیہ اور شیخ الجامعہ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ و دیگر شیوخین جامعہ نظامیہ کے دست مبارک سے سند ، خلعت اور دستار عطا کی گئی۔
اس موقع پر مدرسے کے سرپرست سید شاہ جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتّالیہؒ اور ناظم مدرسہ مولانا ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی کامل جامعہ نظامیہ کے علاوہ مقامی علماء و حفاظ ، علمی وادبی شخصیات و طلبہ کے اعزا واقربا نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

