اردو صحافیوں کے لیے ایک کروڑ کا کارپس فنڈ حاصل کرنے کی کوشش، تمام مطالبات کی یکسوئی کے لیے حکومت سے نمائندگی کروں گا: بیرسٹر اسدالدین اویسی

I will make representations to the government to secure a corpus fund of one crore rupees for Urdu journalists and to ensure the resolution of all their demands: Barrister Asaduddin Owaisi

ٹی یو ڈبلیو جے یو کے دسویں سالانہ اجلاسِ عام و نشانِ صحافت ایوارڈس تقریب سے خطاب

• اردو صحافیوں کو مساوی اکریڈیٹیشن، پنشن، مکانات اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ

(اپنا ورنگل)

حیدر آباد :

بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد نے اردو صحافیوں کے حقوق، مسائل اور فلاح و بہبود سے متعلق تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یوڈ بلیو جے یو) کے تمام مطالبات کی یکسوئی کے لئے ریاستی حکومت سے نمائندگی کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یونین کے ذمہ داروں کے ساتھ وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ کی سرینواس ریڈی سے ملاقات کرنے اور حکومت کی جانب سے یونین کے لئے ایک کروڑ روپے کا کارپس فنڈ حاصل کرنے کی کوشش کا تیقن دیا۔

ویس گارڈن، شانتی نگر حیدر آباد میں منعقدہ تلنگانہ اردو در کنگ جرنلسٹس یونین کے دسویں سالانہ اجلاس عام اور نشان صحافت ایوارڈس تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ مجلس اردو صحافیوں کے تمام مطالبات کی پر زور تائید کرتی ہے اور ان کی کسوٹی کے لئے ہرممکن کوشش کرے گی۔ اردو صحافیوں کو دیگر علاقائی زبانوں کے صحافیوں کے مساوی اکریڈی ایشن کارڈس جاری کئے جائیں اور سرکاری رہائشی مکانات و ہاؤزنگ اسکیموں میں بھی انہیں برابر کی نمائندگی اورسہولتیں فراہم کی جائیں۔

سیٹر اور متحق صحافیوں کے لئے پنشن اسکیم متعارف کروائی جائے اور کی سہولت فراہم کی جائے ۔ بیرسٹر اویسی نے اردو صحافیوں کو اردو اکیڈمی سمیت مختلف سرکاری اداروں ، بورڈس اور کمیٹیوں میں نمائندگی دینے، تلنگانہ اردو در کنگ نگ ؟ جرنلسٹس یونین کے مستقل دفتر کے قیام کے لئے حیدرآباد کے قلب میں اراضی الاٹ کرنے اور یونین کی تنظیمی وفلاحی سرگرمیوں کے لئے مالی تعاون فراہم کرنے کے مطالبات کی بھی تائید کی۔ انہوں نے تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی میں تمام تسلیم شدہ صحافتی تنظیموں کو مساوی نمائندگی دینے، غیر جانب دارانہ طرز عمل اختیار کرنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود و پیشہ ورانہ تربیت کے لئے بلا امتیاز اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ان تمام مطالبات کو حکومت کے سامنے پیش کر کے ان کی یکسوئی کے لئے مؤثر نمائندگی کی جائے گی۔ صدر مجلس نے اس موقع پر حیدر آباد کے بزرگ صحافیوں جناب عابد علی خان ، جناب محبوب حسین جگر ، پدم شری حتمی حسین، جناب اعجاز قریشی، جناب چندر سریواستو ، جناب سید امین الحسن جعفری،نسیم عارفی اور جناب ظہیر الدین علی خان و دیگر صحافیوں، قلم کاروں کی خدمات کو یاد کیا۔

انھوں نے کہا جنگ آزادی میں اردو زبان کے ساتھ اردو اخبارات کا اہم کردار رہا ہے۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ حیدر آباد سے ایک اخبار سلطنت شائع ہوتا تھا جس کے مدیر احمداللہ قادری تھے انہیں پدم شری دیا گیا تھا۔ 1822ء میں پر جام جہاں نما اخبار کی اشاعت بھی نئی سدا سکھ لالہ کی نگرانی میں ہوئی ۔اس کے ایڈیٹر اور بانی ہری وردھن تھے۔ 1919 میں لاہور سے جناب کرشن، پرتاب نامی اخبار نکالا کرتے تھے ان کے بیٹے ویر بیندر اس اخبار کو شائع کرتے تھے۔ انگریزوں نے ان کا سیکورٹی ڈپازٹ ضبط کر لیا تھا۔ صدر مجلس نے کہا مولوی محمد باقر 1857 میں انگریزوں کے خلافی لکھتے ہوئے شہید ہوگئے ۔

ان دنوں صادق الاخبار نامی خبر کی اشاعت ہوتی تھی۔ بیرسٹر اویسی نے مولانا آزاد کی صحافتی خدمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ابتدا میں مولانا ابوالکلام آزاد نے الہلال شروع کیا مگر اس کو انگریزوں نے بند کروادیا۔ اس کے بعد انہوں نے البلاغ اخبار کی اشاعت کی ۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ اردو صحافت کا سفر اس ملک میں شاندار رہا لیکن افسوس اسے ایک مذہب سے جوڑ دیا گیا۔ اردو زبان نے انگریزوں کے خلاف حرارت پیدا کی تھی۔

ملک کی آزادی میں اردو کا زبردست رول تھا لیکن افسوس کہ آج اس زبان سے تعصب برتا جارہا ہے۔ حکمراں چاہے کسی زبان کے ہوں انہوں نے اردو سے انصاف نہیں کیا۔ مرحوم قائد سالار ملت نے اردو کو بچانے کے لئے بہت بڑی جدو جہد اور تحریک شروع کی تھی۔ اس جدو جہد میں ان کے ہمراہ پر بھا کر ریڈی بھی شامل تھے۔ صدر مجلس نے اردو زبان کوزندہ رکھنے پرزور دیا اور کہا کہ مصنوعی ذہانت کا زمانہ ہے۔

اے آئی ہمیں کئی چیزیں سکھاتا ہے لیکن اطلاق نہیں سکھا سکتا۔ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور جمہوریت کی کامیابی کے لئے آزاد صحافت کی بے حد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صحافی حضرات اپنے قلم اور زبان سے مظلوموں کی لڑائی لڑیں گے۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ صحافتی برادری کو غیر جانبداری انشانہ بناتا۔ میری سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہے۔ صحافت کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہو سکتا۔

صحافت ، سچائی سکھاتی سکھاتی ہے ہے او اور عوام کو باخبر کرتی ہے۔ حکومتوں اور عوامی نمائندوں سے سوال کرنا صحافت کا کام ہے۔ بعض لوگ اس کا استحصال کر رہے ہیں۔ بیرسٹر اویسی نے صحافیوں کے لئے کارپس فنڈ کی فراہمی کے اقدامات کا تیقن دیا۔کی سہولتیں فراہم کرنے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ جناب فہیم قریشی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اقلیت دوست ہیں۔ وہ اقلیتوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اردو صحافی اتحاد کو برقرار رکھیں اتحاد میں ترقی مضمر ہے۔ جناب سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین وقف بورڈ نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا اور اردو کے سفر اور اردو صحافت کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدرنشین وقف بورڈ نے کہا کہ صحافی حضرات سیاست دانوں کے لئے آئینہ کا کام کرتے ہیں۔ سیاست دانوں کی غلطی پر رہبری کرنا اور سماج کی رہنمائی کرنا ان کا کام ہوتا ہے۔

جناب محمد سلیم سابق صدر نشین وقف بورڈ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں میڈیا میں بے کار چیزوں کو زیادہ اجاگر کیا جارہا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق عیبوں کو چھپانا اور اللہ سے خوف کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے سالا رملت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نقیب ملت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو ملک بھر میں مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مولانا مفتی انوار احمد قادری کنٹرولر امتحانات جامعہ نظامیہ نے صحافت اور اسلامی تعلیمات کے موضوع پر خطاب کیا۔

پروفیسر عزیز اللہ شیرانی جودھپور یونیورسٹی راجستھان ، ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ نے بھی مخاطب کیا۔ جناب محمد ڈاکٹرسیدہ نے محمد ماجد حسین رکن اسمبلی نامیلی کے ہاتھوں صحافیوں کو ایوارڈس دیئے گئے۔ یونین کے ریاستی صدر ڈاکٹر شجاع الدین افتخاری، بانی صدر یونین جناب اطہر معین ، تاسیسی سرپرست یونین ڈاکٹر ساجد معراج، مفتی محمد رئیس الدین قاسمی جنرل سکریٹری یونین نے بھی خطاب کیا۔

شہ نشین پر جناب مکرم علی صدیقی یوتھ لیڈر مجلس نا مپلی بھی موجود تھے۔ یونین کی حیدرآباد یونٹ کے صدر نواب ابرار اللہ اور دیگر نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر تمام اضلاع اور شہر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو نشان صحافت ایوارڈس سے نوازا گیا۔ روز نامہ اعتماد سے سینئر صحافی جناب افتخار علی واجد کے علاوہ اضلاع کے دیگر صحافی بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس یونین سے بڑی تعداد میں اضلاع سے لوگ وابستہ ہیں۔ اس سے نہ صرف صحافت بلکہ اردو زبان کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اس ملک میں صحافت کو آزاد رکھے کیوں کہ گودی میڈیا بے نقاب ہو چکا ہے۔ صحافت میں اجارہ داری اب ختم ہو چکی ہے۔ کامیاب جمہوریت کے لئے صحافت کو آزاد رہنے کی ضرورت ہے۔ محترمہ کے کو بتا صدر ٹی آرایس نے کہا کہ صحافی مضبوط ہوگا تو صحافت مضبوط ہوگی اور صحافت کی مضبوطی سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے یونین کی جانب سے مطالبات کی تائید کی اور تلگو ، اردو میں امتیاز کئے بغیر مکمل تائید کا تیقن دیا۔ کو بتانے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اردو آفیسرس کو ان کی مقررہ پوسٹس پر دوبارہ فائز کیا جائے اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

کویتا نے کہا کہ وہ صحافیوں کی جدو جہد میں ساتھ ہیں اور ان کی صحت کی برقراری کے لئے دواخانوں کے اخراجات میں کمی کرنے کے لئے وہ ٹی آر ایس و جاگروتی کارکنوں کی طرح ٹی یوڈ بلیو جے یو کے ارکان کو ریاست کے 12 خانگی کارپوریٹ دواخانوں میں علاج کی سہولتوں کی فراہمی کا تیقن دیا اور ہیلتھ کارڈس جاری کئے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی نے کی کہ صحافیوں کو اس سے کچھ نہ کچھ ضرور مدد ملے گی محترمہ کویتا نے اخبارات کو اشتہارات کی فراہمی کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا۔

انہوں نے اخبارات کو اشتہارات کی فراہی کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے سے کہا کہ ریاست میں اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو اردو کی ترقی میں اہم رول ادا کیا جائے گا۔ ان کے ہمراہ ٹی آرایس کے اقلیتی سیل کے صدر جناب صہیب بھی موجود تھے۔ تقریب سے جناب محمد فہیم الدین قریشی صدر تلنگانہ مائنارٹیز ریڈ یشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹنس سوسائٹی (عمریز) نے صحافیوں کو تیقن دیا کہ وہ یونین کے نمائندہ وفد کے ہمراہ خود وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو حل کروائیں گے۔

اردو صحافیوں کے ساتھ جو امتیاز برتا جا رہا ہے اسے ختم کرنے کے اقدامات کریں گے۔ صحافیوں کو اکریڈیٹیشن دلانے ، علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ جناب فہیم قریشی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اقلیت دوست ہیں۔ وہ اقلیتوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافی اتحاد کو برقرار رکھیں اتحاد میں ترقی مضمر ہے۔ جناب سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین وقف بورڈ نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا اور اردو کے سفر اور اردو صحافت کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدرنشین وقف بورڈ نے کہا کہ صحافی حضرات سیاست دانوں کے لئے آئینہ کا کام کرتے ہیں۔

سیاست دانوں کی غلطی پر رہبری کرنا اور سماج کی رہنمائی کرنا ان کا کام ہوتا ہے۔ جناب محمد سلیم سابق صدر نشین وقف بورڈ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں میڈیا میں بے کار چیزوں کو زیادہ اجاگر کیا جارہا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق عیبوں کو چھپانا اور اللہ سے خوف کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے سالا رملت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نقیب ملت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو ملک بھر میں مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مولانا مفتی انوار احمد قادری کنٹرولر امتحانات جامعہ نظامیہ نے صحافت اور اسلامی تعلیمات کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروفیسر عزیز اللہ شیرانی جودھپور یونیورسٹی راجستھان ، ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ نے بھی مخاطب کیا۔ جناب محمد ڈاکٹرسیدہ نے محمد ماجد حسین رکن اسمبلی نامیلی کے ہاتھوں صحافیوں کو ایوارڈس دیئے گئے۔ یونین کے ریاستی صدر ڈاکٹر شجاع الدین افتخاری، بانی صدر یونین جناب اطہر معین ، سر پرست یونین ڈاکٹر ساجد معراج ،مفتی محمد رئیس الدین قاسمی جنرل سکریٹری یونین نے بھی خطاب کیا۔

شہ نشین پر جناب مکرم علی صدیقی یوتھ لیڈر مجلس نا مپہلی بھی موجود تھے۔ یونین کی حیدرآباد یونٹ کے صدر نواب ابرار اللہ اور دیگر نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر تمام اضلاع اور شہر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو نشان صحافت ایوارڈس سے نوازا گیا۔ روز نامہ اعتماد سے سینئر صحافی جناب افتخار علی واجد کے علاوہ اضلاع کے دیگر صحافی بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل ہیں۔