قطب الاقطاب حضرت سید شاہ جمال حسینی چشتیؒ و حضرت سید شاہ کمال حسینی چشتیؒ کے 651 ویں سالانہ اعراس شریف کی سہ روزہ تقریبات 14 تا 16 نومبر

The three-day celebrations for the 651st annual Urs Sharif of Qutb-ul-Aqtab Hazrat Syed Shah Jamal Hussaini Chishti (RA) and Hazrat Syed Shah Kamal Hussaini Chishti (RA) will take place from November 14 to 16

ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظام کے خطابات ، محفلِ سماع ، نعت خوانی ، غسل شریف ، جلوسِ صندل مبارک اور جشنِ چراغاں کا اہتمام ؛ سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

(اپنا ورنگل)

محبوب نگر  :

عالمی مرکزی سیر وسیاحت کے مقام پیرلہ مری محبوب نگر میں آرام فرما اولیاء اللہ معاصرین عطائے رسولؐ حضرت سیدنا خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ ، قطب الاقطاب حضرت سید شاہ جمال حسینی چشتیؒ اور قطب الاقطاب حضرت سید شاہ کمال حسینی چشتیؒ کے 651 / ویں اعراس شریف کی سہ روزہ تقریبات 14، 15 اور 16 نومبر 2026ء بروز ہفتہ ، اتوار اور پیر حسب عمل در آمد قدیم نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوں گی ۔

جناب صوفی شاہ محمد خواجہ خان چشتی قادری مرزائی قلندری متولی و سجادہ نشین بارگاہ حصراتِ پیرلہ مری رحمہمااللہ نے ضلع کلکٹر آفس میں جوائینٹ کلکٹر کو یادداشت پیش کی اور انہوں نے ملٹی کلر وال پوسٹرز کا رسم اجراء انجام دیا اور کہاکہ اس موقع پر مختلف روحانی و مذہبی محافل ، مجالسِ ذکر و نعت شریف ، علماء کرام و مشائخ عظام کے خطابات ، غسل شریف ، جلوسِ صندل مبارک ، محفلِ سماع اور جشنِ چراغاں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں سے علماء کرام ، مشائخ عظام ، ساداتِ کرام اور عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے ۔

عرس شریف کے پروگرام کے مطابق 14 / نومبر بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب غسل شریف کی تقریب منعقد ہوگی ۔ 15 / نومبر بروز اتوار بعد نمازِ ظہر حضرت شاہ محمد امام خان چشتی قادری مرائ قلندریؒ سابق سجادہ نشین و متولی کی قیام گاہ واقع رامیا باؤلی سے عظیم الشان پیمانہ پر جلوس صندل مالی برآمد ہوکر براہ مسجد رحمانیہ ، رائچور روڈ،نیو بس اسٹانڈ روڈ ، نیوٹاؤن ، بڑا دواخانہ ،میٹو گڈہ ،تمسان پلی سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پیرلہ مری پہنچے گا ، جس میں علماء کرام و مشائخ عظام اور عقیدت مند شرکت کریں گے بعدہ درگاہ شریف کے پاس جلسہء فیضان اولیاء اللہ اور محفل سماع منعقد ہوگی ، بعد نماز مغرب خدمت صندل مالی انجام دی جائے گی ۔

16 نومبر بروز پیر بعد نمازِ مغرب جشنِ چراغاں اور محفلِ اعراس شریف کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی ۔ان تقریبات کی نگرانی الحاج سید شفیع الدین قادری خلیفہء مُجاز فضیلۃ الشیخ حضرت السید ہاشم الدین الگیلانی قبلہ اولاد امجاد حضور پیران پیرؓ انجام دے رہے ہیں، جبکہ حضرت الحاج سید عبدالقادر فروز شاہ قادری جانشین سجادہ نشین قطب محبوب نگر حضرت سید مردان علی شاہ قادریؒ اور حضرت قاضی سید مجیب الدین قادری چشتی منتخب سجادہ نشین حضرت پیران شاہ صاحبؒ کی سرپرستی حاصل ہے ۔

زیرحمایت و خصوصی خطاب کے لئےبھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع کو مدعو کیا گیا ہے ۔ صدارت حضرت مولانا حافظ سید شرف الدین قادری چشتی مرزائی سجادہ نشین حضرت سید یوسف الدین قادریؒ بھوئ گوڑہ کمان اور حضرت سید شاہ معصوم بیابانی قادری شرفی ( حیدرآباد ) فرمائینگے ۔اعراس شریف کے موقع پر مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے نبیرہء کعبہء دکن حضرت مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی ،

حضرت سید شاہ جلال الدین شمیم چشتی سجادہ نشین فاتح کوئل کنڈہ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ عبدالرحمن حسینیؒ ،حضرت مولانا الحاج سید شیخ محمد رفیق جنیدی نقشبندی مجددی قادری چشتی سہروردی سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید محمد عبدالوہاب چشتی قادریؒ کوتنے پلی ، حضرت الحاج سید شاہ امین الدین قادری سجادہ نشین حضرت بڑے حافظ صاحبؒ و صدر مجلس انتظامی جامع مسجد ،حضرت مولانا سید شاہ محمد عبدالوہاب قادری چشتی نقشبندی سہروردی رفاعی خانقاہ رفاعیہ شاستری پورم ،

امیر امارت امت اسلامیہ حضرت مولانا قاضی الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری مداری چشتی سہروردی بانی و صدر آل انڈیا ایس ایس اُو، حضرت مولانا عبداللہ بن سالم بایمین چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل ، ابوالعرفان حضرت الحاج ابوالعرفان محمد سلطان الدین چشتی قادری مرزائ قلندری سجادہ نشین خانقاہ سلطانیہ حیدرآباد و بادے پلی۔ حضرت الحاج محمد عبدالضمیر طاہری قادری متولی بارگاہ شہنشاہ ولایت حضرت سید محمد عبدالقادر باباؒ ،حافظ محمد عثمان قادری قدیری ،حافظ محمد وارث پاشاہ قادری شرفی سجادہ نشین و متولی حضرت اتم شرفیؒ ،

سینیئرصحافی الحاج محمد عبدالرافع ذکی قادری مداری نائب صدر جامع مسجد، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، سید نورالحسن ،ڈاکٹر الحاج ناصربن احمد باہیال نقشبندی بابر شیخ ، تقی حسین تقی نقشبندی ، عبداللہ سنی ایڈوکیٹ ، محمد عبدالمعز اقلیتی قائد کانگریس ، محمد عبدالکلیم نیازی ، میر واجد علی قادری اور دیگر معزز علماء کرام و مشائخ عظام مہمانان خصوصی و اعزازی ہونگے ۔

اس کے علاوہ سیاسی و سرکاری مہمانوں میں سری ینم سرینواس ریڈی رکن اسمبلی و۔سرکاری وہیپ ، محترمہ خوشبو گپتا میڈم آئی اے ایس و ضلع کلکٹر محبوب نگر ، جناب محمد عبیداللہ کوتوال ایڈوکیٹ چیئرمین اسٹیٹ مینارٹی کارپوریشن تلنگانہ ، محترمہ ڈی جانکی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محبوب نگر و آئ پی ایس ، جے راج شیکھر ریڈی ، ڈی وائی ایس او، ڈی ٹی او اور جنرل سکریٹری SATGCA، سری ایم نوین ریڈی ، ڈی ایف او، سری وی ناگا لکشمی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیالوجی،

سری کے وینو گوپال ، ڈی ایچ آئی اینڈ ایس او، اور محترمہ ڈی رادھا رانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شامل ہیں ان شآء اللہ عزوجل خدمت صندل مالی کے موقعہ پر حاضر رہینگے ۔ نائب متولیان محمد فضل خان چشتی قادری مرزائی قلندری شاہ بابا اور محمد کوثر خان چشتی قادری نعمت بابا نے غلامان اولیاء اللہ سے با وضو گھروں سے جلوس صندل و مراسم اعراس شریف میں شرکت کی خواہش کی ہے –