The scholarly and spiritual contributions of the founder of Jamia Nizamia, Hazrat Sheikh-ul-Islam (may Allah have mercy on him), constitute a great asset for the Muslim Ummah; the institutions he established continue to keep the lamps of knowledge and research lit to this day.

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
3 / نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء محی منزل ، نزد بارگاہ حضرت مکی میاں سرکارؒ کشن باغ میں ماہانہ فاتحہ خلیفہء رسول اللہؐ امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ماہانہ فاتحہ اور سالانہ جشنِ حضور شیخ الاسلام بانیء جامعہ نظامیہ رحمہ اللہ کا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا – محفل ذکر ،ختم القرآن ،درود شریف قراءت کلام پاک اور نعت شریف و منقبت کے بعد عظیم الشان جشن شیخ الاسلام سے خطاب کرتے ہوئے مفسرِ قرآن حکیم حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ نے کہا کہ شیخ الاسلام والمسلمین عارف باللہ والارضیین ، حقیقت آگاہ ، معرفت دستگاہ ، استاذ اولیاء اللہ و سلاطین آصفیہ حضرت علامہ حافظ الحاج امام محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانیٔ جامعہ نظامیہؒ کی علمی ، دینی ، روحانی اور ملی خدمات تاریخِ اسلام کا ایک روشن وسنہری باب ہیں ۔
آپؒ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی ، علومِ دینیہ کی ترویج و اشاعت ، اسلامی تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور ملتِ اسلامیہ کی تعلیمی و فکری رہنمائی کے لئے وقف کردی تھی ۔انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے اہلِ علم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ( سورۃ طٰہٰ: 114 ) ، یعنی اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما ۔ اسی قرآنی تعلیم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حضرت شیخ الاسلامؒ نے ایسے علمی و تحقیقی اداروں کی بنیاد رکھی جن سے نہ صرف دکن بلکہ ملک و بیرونِ ملک کے اہلِ علم مستفید ہوتے رہے ہیں ۔
حضرت مولانا محمودی نے کہا کہ دارالعلوم دینیہ معینیہ ، کتب خانہ آصفیہ ( سنٹرل لائبریری )، دائرۃ المعارف العثمانیہ اور اشاعت العلوم جیسے عظیم علمی اداروں کا قیام حضرت شیخ الاسلامؒ کی دوراندیشی ، علمی بصیرت اور ملت کے مستقبل سے غیر معمولی وابستگی کا مظہر ہے ۔ ان اداروں کے ذریعے دینی علوم ، مخطوطات ، اسلامی ورثہ ، تصنیف و تالیف اور تحقیق و اشاعت کو فروغ حاصل ہوا ۔ اسی طرح دارالعلوم دینیہ بندہ نوازیہ اور دیگر تعلیمی و طبی اداروں کے قیام میں بھی آپؒ کی علمی و ملی فکر نمایاں نظر آتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت شیخ الاسلامؒ کی خدمات محض اداروں کے قیام تک محدود نہیں تھیں بلکہ آپؒ نے ملت کو ایسے اہلِ علم ، ائمہ ، خطباء ، مؤذنین ، قضاءت اور دینی رہنما فراہم کرنے کا منظم تصور پیش کیا جو معاشرے کی دینی و اخلاقی رہنمائی کرسکیں ۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل حضرت شیخ الاسلامؒ کے علمی ذوق ، اخلاص ، نظم و ضبط ، تحقیق پسندی اور دینی خدمت کے جذبے کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے ۔انہوں نے کہا کہ حضور نبیء اکرم ﷺ نے فرمایا: خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ ( صحیح البخاری )، تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ۔ یہی تعلیم اسلامی معاشرے میں علم کی اشاعت اور نسلِ نو کی دینی تربیت کی بنیاد ہے ، مولانا محی الدین قادری نے یہ بھی کہاکہ آج سرکاری مدارس تلنگانہ و آندھرا پردیش کے سرکاری مدارس میں حضرت شیخ الاسلام بانیء جامعہ نظامیہ کی شخصیت و خدمات پر مضمون شامل ہے عصری علوم کے طلباء بھی حضرت بانیء جامعہ نظامیہ کے کارناموں سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں ۔
اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانیٔ جامعہ نظامیہ حضرت شیخ الاسلام والمسلمین علامہ حافظ الحاج امام محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادرؒ کی شخصیت علم و عرفان ، تقویٰ و طہارت ، روحانیت و معرفت اور ملی بصیرت کا حسین امتزاج ہے ۔ آپؒ نے دکن کی سرزمین کو ایسے علمی و روحانی مراکز سے مالا مال کیا جن کی افادیت آج بھی ملک و بیرونِ ملک محسوس کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے: يَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ ( سورۃ المجادلہ: 11 ) ، یعنی اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان والوں اور علم عطا کئے گئے لوگوں کے درجات بلند فرماتا ہے۔ حضرت شیخ الاسلامؒ نے اسی قرآنی تصورِ علم کو اپنی زندگی کا مقصد بناتے ہوئے دینی تعلیم کے ساتھ تحقیق ، تصنیف ، تالیف ، کتب خانوں کے قیام اور علمی ذخائر کے تحفظ کو غیر معمولی اہمیت دی ۔ مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نے کہا کہ دارالعلوم دینیہ معینیہ ، کتب خانہ آصفیہ ( سنٹرل لائبریری ) ، دائرۃ المعارف العثمانیہ اور اشاعت العلوم جیسے بااثر تعلیمی و روحانی مرکزی اداروں کا قیام حضرت شیخ الاسلامؒ کی علمی دور اندیشی کا ناقابلِ فراموش کارنامہ ہے
۔ آپؒ نے اس حقیقت کو سمجھ لیا تھا کہ کسی قوم کی ترقی صرف وقتی سرگرمیوں سے نہیں بلکہ مضبوط تعلیمی اداروں ، مستند علمی ذخائر ، تربیت یافتہ افراد اور منظم دینی نظام کے ذریعے ممکن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت شیخ الاسلامؒ نے امامت ، مُلا ،مؤذنی ، خطابت ، ملازمتِ دینیہ، قضاءت اور امتحانات کے شعبوں میں بھی ملت کی رہنمائی کے لئے قابلِ قدر بنیادیں فراہم کیں – حضرت سیدنا امام عاصم کوفیؒ کی قراءت ، سبعہ عشر اور دیگر دینی کورسوں کے ذریعے علومِ قرآن کی ترویج واشاعت کا اہتمام کیا گیا ۔ اسی طرح سجادگان و متولیان کی دینی و انتظامی رہنمائی کے لئے ہدایت الشیوخ جیسے ثمرآور تربیتی کورس کا تصور بھی آپؒ کے علمی و اصلاحی مشن کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج مساجد ، خانقاہوں ، مدارس اور اوقاف سے وابستہ ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے دینی تعلیم ، اخلاقی تربیت ، امانت داری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا چاہیئے ۔ رسول اکرم ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے: مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللّٰهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ ( صحیح مسلم ) ، جو شخص علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرماتا ہے ۔ مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نے کہا کہ حضرت شیخ الاسلامؒ کی زندگی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ علم کو محض ذاتی فضیلت نہیں بلکہ اجتماعی اصلاح ، ملی بیداری اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنایا جائے ۔
ان کے قائم کردہ اداروں کی حفاظت ، استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ جشنِ شیخ الاسلامؒ کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ ان کے علمی و روحانی افکار کو نئی نسل تک منتقل کیا جائے اور ملت کے اندر علم دوستی ، اتحاد اور دینی خدمت کے جذبے کو مزید مستحکم کیا جائے ۔ امیرِ امارتِ امتِ اسلامیہ حضرت مولانا قاضی الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری مداری چشتی سہروردی بانی و صدر آل انڈیا ایس ایس اُو نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاذِ اولیاء اللہ و سلاطین آصفیہ حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ علامہ حافظ امام محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانیٔ جامعہ نظامیہؒ کی دینی ، علمی ، روحانی اور اصلاحی خدمات ملتِ اسلامیہ کے لئے عظیم نعمت اور قابلِ تقلید نمونہ ہیں ۔
آپؒ نے نہ صرف دینی مدارس و علمی مراکز قائم فرمائے بلکہ ملت کے مختلف طبقات کی دینی رہنمائی اور تربیت کے لئے ایک منظم نظام کی بنیاد بھی رکھی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں علم کے ساتھ عمل ، ذمہ داری اور امانت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: إِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا ( سورۃ النساء: 58 )، بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے اہل تک پہنچاؤ ۔ اس قرآنی حکم کی روشنی میں دینی مناسب پر فائز افراد ، ائمہ ، خطباء ، مؤذنین ، قضاءت ، سجادگان اور متولیان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری ، علم ، تقویٰ اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں ۔
حضرت مولانا قاضی محمد عبدالرزاق نقشبندی نے کہا کہ حضرت شیخ الاسلامؒ کی دور اندیشی کا ایک اہم پہلو یہ تھا کہ آپؒ نے دینی خدمات انجام دینے والے افراد کی علمی و عملی تربیت کو خصوصی اہمیت دی ۔ امامت ، مؤذنی ، خطابت ، قضاءت اور دیگر دینی شعبوں کے لئے تربیتی و امتحانی نظام کا تصور ملت کے اجتماعی استحکام کی جانب ایک اہم قدم تھا ۔ اسی طرح سجادگان و متولیان کی رہنمائی کے لئے ہدایت الشیوخ جیسے کورس کی افادیت آج بھی مسلمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دینیہ معینیہ اجمیر شریف ، دارالعلوم دینیہ بندہ نوازیہ گلبرگہ شریف ، ک
تب خانہ آصفیہ ( سینٹرل لائیبریری ) ، دائرۃ المعارف العثمانیہ اور اشاعت العلوم جیسے علمی و تعلیمی ادارے حضرت شیخ الاسلامؒ کی خدمات کی عظمت وشان کے گواہ ہیں ۔ ان اداروں نے علم و تحقیق ، دینی تربیت ، اسلامی ورثے کے تحفظ اور علومِ اسلامیہ کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ دیگر طبی اداروں کے قیام کے ذریعے بھی معاشرتی ضروریات کی تکمیل کی جانب توجہ دی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نبیء کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ( صحیح البخاری و صحیح مسلم ) ، تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اور ہر شخص سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا ۔
اس حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں ہر دینی و سماجی ذمہ دار کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیئے ۔ خصوصاً مساجد ، مدارس ، خانقاہوں اور اوقاف کے ذمہ داران کو باہمی اتحاد ، مشاورت ، شفافیت اور خدمتِ دین کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہئیے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ الاسلامؒ کے علمی و روحانی مشن کو آگے بڑھانا صرف کسی ایک ادارے یا جماعت کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری ملت کا مشترکہ فریضہ ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے قائم کردہ اداروں کو مزید مستحکم کیا جائے ، دینی تربیت کے نظام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے اور نئی نسل کو اکابرین کے علمی و روحانی ورثہ سے روشناس کرایا جائے ۔
یہی حضرت شیخ الاسلام بانئی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمہ کا اصل کارنامہ تھا – جشن شیخ الاسلام والمسلمین عارف باللہ والارضیین حقیقت آگاہ معرفت دستگاہ استاذ اولیاءاللہ امام حافظ محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانیء جامعہ نظامیہ کی صدارت پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سید احمد محی الدین قادری المعروف جیلانی پاشاہ نبیرہ حضرت مکی میاںؒ نے فرمائ اور آخر میں رقت آمیز دعا کی –
اس موقعہ پر حضرت مولانا حافظ محمد غوث محی الدین نقشبندی فاضل نظامیہ ، الحاج محمد صابر حسین محمودی قادری وقف انسپکٹر وقف بورڈ ، الحاج محمد نصیر الدین قادری ، الحاج محمد فرید الدین قادری ، جناب محمدغوث الدین قادری ، جناب مولوی محمد عبدالغفار نظامی ، الحاج نواب قیصر الدین خان محمودی قادری ، جناب محمد عبدالخلیل ، الحاج محمد امین الدین اعظم قادری محمودی ، مولوی محمد معین مازن انصاری نقشبندی مجددی قادری ، مولوی شیخ محمد اسحاق قادری حالمقیم سعودی عربیہ ، جناب محمد طاہر حسین قادری ، جناب محمد غوث الدین قادری محمودی معید پاشاہ ، جناب محمد شجاع الدین قادری محمودی خلیل پاشاہ ، حافظ و قاری محمد شہاب الدین ودیگر حضرات موجود تھے – تناول تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا –

