Distribution of Salar Millat Model Paper Series among Urdu Medium 10th Grade Students by Majlis in Kosgi
تعلیمی میدان میں طلباء کی رہنمائی مجلس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے: جابر بن سعید الجابری

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر جابر بن سعید الجابری، انچارج مجلس اتحاد المسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر نے نارائن پیٹ ضلع کے کوسگی منڈل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اردو میڈیم ہائی اسکول کوسگی میں محمد امجد خان، منڈل صدر مجلس کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں دسویں جماعت کے طلباء و طالبات میں سالار ملت ماڈل پیپر سیریز (آل اِن ون گائیڈس) تقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جابر بن سعید الجابری نے کہا کہ سالار ملت نے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات کی تعلیمی رہنمائی کے لیے ماڈل پیپر سیریز کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا تھا، جو آج بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی جماعت ہے اور سالار ملت کی کوششوں سے تعلیمی میدان میں طلباء کی رہنمائی کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس ایسے علاقوں میں بھی پہنچ کر تعلیمی مواد تقسیم کرتی ہے جہاں جماعت کا کوئی کونسلر موجود نہیں ہوتا۔ مجلس کا مقصد ہر اردو میڈیم اسکول کے طلباء کو اس سہولت سے فائدہ پہنچانا ہے۔ اردو میڈیم اسکولوں کو برقرار رکھنا اور ان کی ترقی کے لیے کوشش کرنا مجلس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔جابر بن سعید الجابری نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
جماعت کے قائدین ہمیشہ طلباء کی رہنمائی اور مظلوموں کے حقوق کے لیے بے باکی سے آواز اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کرتے ہوئے اعلیٰ کامیابی حاصل کریں اور اپنے والدین، ریاست اور ملک کا نام روشن کریں۔اس موقع پر عبدالقادر، ضلع صدر مجلس نارائن پیٹ نے بھی خطاب کیا اور طلباء کو آل اِن ون ماڈل پیپر سیریز سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی۔تقریب کی کارروائی خواجہ، جنرل سکریٹری مجلس نے چلائی۔
اس موقع پر سعادت اللہ حسینی، نمائندہ کارپوریٹر و ٹاؤن صدر مجلس محبوب نگر، محمد جہانگیر، سابق کونسلر محبوب نگر، محمد طاہر علی، ضلع جنرل سکریٹری نارائن پیٹ، محمد تقی چاند پیر اور دیگر موجود تھے۔

