بارش کے موسم میں عوام کو مشکلات نہ ہوں، حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں:ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا

Ensure safety measures so that people do not face any problems during the rainy season: Warangal District Collector Dr. Satya Sharda

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے جمعہ کے روز بھدرا کالی تالاب کے حدود میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات اور پیشگی حفاظتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں اور متعلقہ محکمہ ریونیو کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے تالاب میں پانی کے بہاؤ، سیلابی صورتحال، نہروں اور پانی کے اخراج کے راستوں سمیت دیگر امور پر عہدیداروں سے تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بارش کے موسم میں عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں، اس کے لیے سیلاب سے بچاؤ کے کام پہلے ہی مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ڈاکٹر ستیہ شاردا نے محکمہ آبپاشی اور محکمہ ریونیو کے عہدیداروں کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے ضروری احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی، تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جاسکے۔اس اجلاس میں ورنگل آر ڈی او سوما، محکمہ آبپاشی کے ایس ای رام پرساد، ای ای کرن، ڈی ای مدھوسودن ریڈی، ورنگل قلعہ ورنگل تحصیلدار سری کانت، اقبال اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

News Source : M.F. Baig Riaz