80ویں یومِ آزادی کے موقع پر بے سہارا اور غریب افراد کی مدد۔

Helping the needy and poor on the occasion of 80th Independence Day

(اپنا ورنگل)

 ورنگل :

15 اگست 2026 کو 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر معروف سماجی مصلح   پیسرُو تلک کمار نے غریب اور سڑکوں پر بھیک مانگ کر زندگی گزارنے والے مستحق افراد میں کھانا تقسیم کیا اور کپڑے عطیہ کئے۔

اس موقع پر پیسرُو تلک کمار نے کہا کہ معاشرے میں موجود غریب اور ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے اس خدمت میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں انڈلا کرن کمار، گنیش، راکیش، بھونیشور، وردھن، تیجا، یشونت اور دیگر نے تعاون کیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz