A grand celebration of 80th Independence Day at Warangal Commissionerate

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل کمشنریٹ دفتر میں 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی (انتظامیہ و ٹریفک) پربھاکر راؤ نے کمشنر انتظامیہ دفتر کی عمارت کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
بعد ازاں ایڈیشنل ڈی سی پی پربھاکر راؤ نے عہدیداروں اور عملے میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔تقریب میں کمشنریٹ کے عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

