District SP Dr. G. Vineeth reviewed the security arrangements for the Ganesh Shobha Yatra and Visarjan in Utkoor

(اپنا ورنگل)
اوٹکور:
گنیش شوبھا یاترا اور وسرجن کے موقع پر اوٹکور میں پولیس کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت ، نے منگل کے روز جائزہ لیا۔ایس پی نے شوبھا یاترا کے راستے، وسرجن کے مقام، ٹریفک کنٹرول اور پولیس بندوبست کا معائنہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور عملے کو سکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات دیں۔اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ گنیش شوبھا یاترا اور وسرجن پرامن ماحول میں مکمل کرانے کے لیے ہر پولیس افسر اور اہلکار چوکس رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔
شوبھا یاترا کے راستے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے پیشگی احتیاطی اقدامات کیے جائیں اور عوام و عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو، اس کے لیے باہمی تال میل کے ساتھ کام کیا جائے۔انہوں نے شوبھا یاترا میں شریک نوجوانوں اور منتظمین سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ایس پی نے وسرجن کے مقامات پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور خطرناک مقامات پر عوام کو پانی میں جانے سے روکنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈی جے کی اجازت نہیں ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی جے نصب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض الحق، ڈی ایس پی مہیش، نلّاپو لنگیا، سی آئی رام لال اور دیگر پولیس افسران و عملہ موجود تھا۔

