Congratulations to the police and administration from the Jama Masjid Panch Committee

(اپنا ورنگل)
اوٹکور:
منڈل مستقر اوٹکور میں گنیش وسرجن جلوس کے پُرامن اختتام پر جامع مسجد پنچ کمیٹی کے ذمہ داران نے اوٹکور ایس آئی رمیش اور تحصیلدار اشوک کمار سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
کمیٹی کے ذمہ داران نے گنیش وسرجن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور جلوس کے پُرامن اختتام کے لیے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اظہارِ تشکر کیا۔

