Arrangements for the 15th annual Urs Sharif of Hazrat Syed Mohammad Khwaja Miyan Sahib (Qibla)—the *Majzoob* of Mahboob Nagar

(اپنا ورنگل)
محبوب نگر :
سجادہ نشین و متولی بارگاہ مجذوبِ محبوب نگر حضرت سید محمد خواجہ میاں صاحب قبلہ رحمہ اللہ رہبرشریعت پیرطریقت حضرت صوفی محمد عبدالعزیز معدومؔ چشتی قادری بانی مدرسہء دارالعلوم صوفیہ ملحقہ جامعہ نظامیہ نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مجذوبِ محبوب نگر حضرت سید محمد خواجہ میاں صاحب چشتی قادری رحمہ اللہ کے 15 ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب 10 ربیع الثانی تا 12 ربیع الثانی 1448 ھ مطابق 23 تا 25 ستمبر بروز چہارشنبہ تا جمعہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ دائرہ حبیب نگر محبوب نگر میں اہتمام کیا جارہاہے ۔
23 / ستمبر بروز چہارشنبہ مطابق 10 / ربیع الثانی ٹھیک 4 / بجے شام جناب محمد حسین صاحب کی قیام گاہ واقع حبیب نگر ، ڈِسلیری سے جلوس صندل مالی برآمد ہوگا مختلف راستوں سے گذرتا ہوا قبل نماز مغرب غسل شریف اور خدمت صندل مالی عزیز ملت حضرت صوفی محمد عبدالعزیز معدوم چشتی قادری مراسم صندل مالی علماء کرام مشائخ عظام کی موجودگی میں انجام دینگے ۔
بعد نماز مغرب مدرسہء دارالعلوم صوفیہ متصل مسجد صوفیہ میں عظیم الشان پیمانہ پر مرکزی جلسہء فیضان اولیاء اللہ سے بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع قرآن حکیم اور احادیث نبویؐ کی روشنی میں بہ حثییت مہمان خصوصی خطاب کرینگے۔
بعد نماز عشاء دارالعلوم میں ہی تناول تبرک کا خاص و عام اہتمام رہے گا – 24 ستمبر بروز جمعرات مطابق 11 / ربیع الثانی جشن چراغاں اور 12 ربیع الثانی مطابق 25 ستمبر بروز جمعہ صبح 10 بجے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور دعا ہوگی –

