اوٹکور منڈل میں مختلف دیہاتوں کا ضلع زرعی افسر سکرِیا نائک نے دورہ کیا۔

District Agriculture Officer Sakriya Naik visited various villages in Utkoor mandal

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

ضلع زرعی افسر سکرِیا نائک نے آج اوٹکور منڈل کے نڈوگورتی، بجوار اور پُلی مامڑی دیہات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف فرٹیلائزر دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کھادوں کی سپلائی، دستیابی اور فرٹیلائزر ایپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کی ضرورت اور مناسب استعمال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں بجوار گاؤں کے کسان ہنیمی ریڈی کے زیرِ کاشت مونگ (پیسرا) کی فصل کا معائنہ کیا۔ پھول اور پھلی بننے کے مرحلے میں موجود فصل کے لیے مناسب انتظامی طریقوں کے بارے میں کسان کو رہنمائی فراہم کی گئی۔زرعی افسر نے بتایا کہ اس مرحلے پر پھلی چھیدنے والے کیڑے کا حملہ بڑھنے کا امکان رہتا ہے۔

اس لیے کسان مناسب زرعی انتظامی طریقے اختیار کریں اور محکمہ زراعت کی سفارش کے مطابق ایمامیکٹن بینزوایٹ یا کلورانٹرانی لیپرول جیسی کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرکے کیڑے کے حملے کو قابو میں رکھیں۔

News Source : Mohd. Ashfaq