ورنگل میں جشن میلاد النبی ﷺ کی عظیم الشان تقریبات کا آج سے آغاز۔

The grand celebrations of Milad-un-Nabi (PBUH) celebration begin today in Warangal

(اپنا ورنگل)

 ورنگل :

جشن میلاد النبی ﷺ کی عظیم الشان تقریبات کا آج سے آغاز ہوگا۔ حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا، سجادہ نشین بارگاہ حضرت معشوق ربانیؒ، عرس جاگیر، ورنگل کے مطابق جدید گڑھی، عرس جاگیر میں مختلف مذہبی و روحانی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

آج رات نمازِ عشاء کے بعد سے کل صبح نمازِ فجر تک میلاد النبی ﷺ کی خصوصی محفل اور لنگرِ عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کل بعد نمازِ ظہر مسجد معشوقہ، احاطۂ درگاہ حضرت سید معشوق ربانیؒ میں آثارِ مبارک کی زیارت کا خصوصی انتظام رہے گا۔

مرد حضرات کے لیے آثارِ مبارک کی زیارت کا وقت نمازِ ظہر تا عصر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ خواتین نمازِ عصر تا عشاء زیارت سے مستفید ہوسکیں گی۔دریں اثناء شہر ورنگل کے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے جلوسِ محمدی ﷺ مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے درگاہ حضرت سید معشوق ربانیؒ کے احاطے میں اختتام پذیر ہوں گے۔

منتظمین نے عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بابرکت تقریبات میں کثیر تعداد میں شرکت کریں اور نظم و ضبط، باہمی احترام اور مقدس مقامات کے تقدس کا خصوصی خیال رکھیں۔

News Source : Ismail Zabi