دلت سماج کی توہین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،اوٹکور پولیس اسٹیشن میں ایس آئی،رمیش کو ایک یاداشت پیش۔

Demanding action against insults to Dalit community, a memorandum was submitted to SI Ramesh at Otkoor Police Station

(اپنا ورنگل)

اوٹکور:

کو یراویلی میں سابق چیف منسٹر جناب کے. چندرشیکھر راؤ کے فارم ہاؤس کی سمت شیڈولڈ کاسٹ (دلت) سماج سے تعلق رکھنے والے بعض افراد نے پُرامن احتجاج کیا۔ احتجاج کے بعد بعض افراد کی جانب سے مبینہ طور پر دلتوں کے چلنے سے سڑک/علاقہ "مَیلہ یا ناپاک ہوگیا” کے تصور کے تحت ہلدی کا پانی چھڑک کر "شُدھیکرن” پروگرام منعقد کیے جانے کی ویڈیوز، تصاویر اور سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس معاملے پر ٹاؤن صدر کُکّا لِنگم، سرپنچ کَتَلَپّا، سینئر لیڈر کُکّا شنکر، یوتھ کانگریس منڈل صدر کورَم مہیش ریڈی، وارڈ ممبر کُکّو ملّیش، چندو، راگھویندر گوڑ، بندی نریش، انجَد ٹیلر، جے نرسِمہُلو، کمّری راجو اور لکشمن نے مطالبہ کیا کہ شُدھیکرن پروگرام میں براہِ راست شریک تمام افراد کی شناخت کی جائے۔

انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ اور جامع تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے اور تحقیقات میں قصوروار پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی طبقے کو ذات کی بنیاد پر توہین یا امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا قابلِ قبول نہیں ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے۔

News Source : Mohd. Ashfaq