ایک خون کا عطیہ، کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ! ورنگل میں 11 ستمبر کو بلڈ ڈونیشن کیمپ۔

A blood donation, a means of saving someone’s life! Blood donation camp on September 11 in Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

انجمنِ حیدر ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام 11 ستمبر 2026 کو درگاہ حضرت عبدالنبی شاہ صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ، ہنمکنڈہ میں عظیم الشان بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد ہوگا۔ کیمپ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے پوسٹر کی رسمِ اجرا ریاستی کانگریس کے نوجوان قائد و ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی نینی راجندر ریڈی کے داماد وشنو وردھن ریڈی نے بالاسمودرم میں واقع ایم ایل اے کیمپ آفس میں انجام دی۔

اس موقع پر وشنو وردھن ریڈی نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک نیک عمل اور انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔ عطیہ کیا گیا خون کینسر اور تھیلیسیمیا جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی جانب سے عطیہ کیا گیا خون کسی ضرورت مند کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے عوام، نوجوانوں اور تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ 11 ستمبر کو منعقد ہونے والے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، خون کا عطیہ دیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ادا کریں۔انجمنِ حیدر ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے بھی صحت مند افراد سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں کیمپ پہنچ کر خون عطیہ کریں اور اس نیک مقصد کو کامیاب بنائیں۔مزید تفصیلات اور رابطے کے لیے:8247818240، 8686680780، 9618779266

News Source: M.F. Baig Riaz