House arrest of BRS leaders inUtkoor, Police take pre-emptive action in view of Shadnagar MLA Veerlapalli Shankar’s visit to Makthal

(اپنا ورنگل)
اوٹکور:
شاد نگر کے رکن اسمبلی ویرلاپلی شنکر ،کے مکتھل دورے کے موقع پر انہیں روکنے کے لیے بی آر ایس قائدین کی جانب سے احتجاج کیے جانے کے خدشے کے پیشِ نظر اوٹکور پولیس نے پیشگی کارروائی کی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اوٹکور ایس آئی رمیش کی قیادت میں پولیس عملے نے آج الصبح بی آر ایس ٹاؤن صدر وینکٹیش گوڑ ، اور بی آر ایس وی نارائن پیٹ ضلع صدر شیوا ریڈی کو ان کے گھروں میں ہاؤس اریسٹ کیا اور بعد میں حراست میں لے لیا۔
بی آر ایس قائدین نے الزام عائد کیا کہ شاد نگر کے ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے سابق چیف منسٹر کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کی موت کی خواہش سے متعلق انتہائی قابلِ اعتراض بیان دیا تھا، جس پر بی آر ایس قائدین اور کارکنوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔پولیس نے مکتھل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے ہیں۔
News source : Mohd. Ashfaq

