ڈی جے قواعد کی خلاف ورزی پر 6 ڈی جے مالکان کے خلاف مقدمات درج۔

Cases registered against six DJ owners for violating DJ regulations

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

گنیش وسرجن کے موقع پر ڈی جے کے استعمال پر پابندی کے باوجود ڈی جے بجانے والے افراد کے خلاف اوٹکور پولیس نے کارروائی کی ہے۔ اوٹکور ایس آئی رمیش نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے پہلے ہی متعدد مرتبہ ڈی جے استعمال نہ کرنے کی واضح ہدایات اور انتباہات جاری کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی جے نصب کرنے والے 6 افراد کے خلاف اوٹکور پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ان میں مگدوم پور کے جنجرلا اُدے، امین پور کے سنگارم انیل کمار، تپریس پلی کے پوجاری نرسمہا، اپّی ریڈی پلی کے بوکّا نرسمہا، اوٹاکنٹا تانڈہ کے میگھاوت نریش اور کرناٹک کے کونکل گاؤں کے ججنور مالپا شامل ہیں۔ایس آئی رمیش نے کہا کہ گنیش تہوار، شوبھا یاترا اور وسرجن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈی جے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وسرجن پروگرام کو پرامن اور محفوظ انداز میں منعقد کرنے کے لیے پولیس کی ہدایات اور قوانین پر لازمی عمل کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔