جنگاؤں میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کی جانب سے دعوتِ افطار کا اہتمام چیئرپرسن بالامنی سرینواس اور یوتھ کانگریس قائدین کی شرکت۔

An Iftar party was organized by Mohammad Jamal Sharif Advocate in Jangaon, attended by Chairperson Balamini Srinivas and Youth Congress leaders

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

کانگریس کے سینئر قائد اور نائب صدر اقلیتی سیل کانگریس تلنگانہ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کی نگرانی میں کل شام ان کی رہائش گاہ کے روبرو چوراہے پر شاندار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں روزہ داروں اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس تقریب میں نو منتخب مجلس بلدیہ جنگاؤں کی چیئرپرسن شریمتی بالامنی سرینواس نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تلنگانہ یوتھ کانگریس کے قائد کموری پرشانت رنڈی بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کموری پرشانت رنڈی نے کہا کہ رمضان المبارک قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہندو اور مسلمان کے درمیان محبت اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں روزہ داروں کے درمیان کچھ وقت گزارنے اور دعوتِ افطار میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے دورِ حکومت میں اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجھک رابطہ کریں، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے روزہ داروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انہیں بھی یاد رکھیں۔انہوں نے محمد جمال شریف ایڈوکیٹ اور ان کے فرزندان محمد رافع متین ایڈوکیٹ اور عبدالمنان رضی (یوتھ لیڈر) کی جانب سے ہر سال بڑے پیمانے پر دعوتِ افطار کے اہتمام پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر بلدیہ چیئرپرسن بالامنی سرینواس نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر جنگاؤں کے تمام مساجد کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات بلدیہ کی جانب سے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔تقریب کے میزبان محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے تمام روزہ داروں اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سال اپنی رہائش گاہ کے روبرو دعوتِ افطار کا اہتمام کرتے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ سینکڑوں افراد شرکت کرکے انہیں روزہ داروں کی خدمت کا موقع دیتے ہیں۔ انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ ان کے والدین، آبا و اجداد اور اہلِ خانہ کیلئے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی چیئرمین شیوراج یادو، بلدیہ کونسلر کرنکر ریڈی، نانی، کرانتی، بچی ریڈی، محمد ظہیرالدین، کمال الدین، جلال، جاوید، سید جہانگیر، سرینواس، جلال آصف، سلیم، عارف، کلیم اللہ، ڈاکٹر رحیم، رامیش، قمر، جاوید، ناہد، محمد افضل، عبدالمنان، رافع متین ایڈوکیٹ، باسطہ اور دیگر معزز شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں روزہ دار موجود تھے۔افطار سے قبل حافظ عبدالمنان نے قرآن کریم کی تلاوت کی جبکہ خواجہ مجتہد الدین نے نعتِ شریف پیش کی۔ بعد ازاں مولانا مفتی انصار نے فضائلِ رمضان پر روشنی ڈالی اور آخر میں عالمِ اسلام اور ملتِ اسلامیہ کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب کے اختتام پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz