Meeting of the District Congress President, Parkal Chairperson and Councelors in Hanamkonda. Expression of gratitude to Enugula Venkat Ram Reddy for his cooperation in the elections
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ضلع کانگریس کمیٹی ہنمکنڈہ کے صدر وکاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی چیرمین اینوگالہ وینکٹ رام ریڈی سے ہنمکنڈہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پرکال میونسپلٹی چیرپرسن سنیل کمار، وائس چیرپرسن مسز اے کے دیوی، اور متعدد کونسلرز نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں نے انگالہ وینکٹ رام ریڈی کو ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پرکال شہر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع میں پارٹی کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام جاری رہے گا۔پرکال کی ترقی کے لیے پر عزم کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ وہ شہری ترقیاتی منصوبوں اور مقامی کمیونٹی کی بھلائی کے لیے رہنمائی اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے
اور ضلع میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
News Source : Aleem Danish

