A grand reform and religious gathering is being held at the Maqthal Masjid today
حضرت مولانا حافظ شاہ محمد فضل الرحمن محمود کا خصوصی خطاب؛ عوام و نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل

(اپنا ورنگل)
مکتھل:
مکتھل کی تاریخی و معروف جامع مسجد میں آج بروز منگل بعد نمازِ مغرب ایک عظیم الشان اصلاحی و دینی مجلس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس بابرکت مجلس سے خانوادۂ صوفی کی ممتاز علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا حافظ شاہ محمد فضل الرحمن محمود صاحب مدظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
اس موقع پر منتظمین نے مسلمانانِ مکتھل بالخصوص نوجوانانِ ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایمان افروز مجلس میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے علماء حق اور صوفیائے کرام کے بصیرت افروز خطابات سے استفادہ حاصل کریں۔
منتظمین کے مطابق اصلاحی و روحانی مجالس انسان کی دینی و اخلاقی تربیت، ایمان کی تازگی اور معاشرے میں دینی شعور و بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسی مجالس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مجلس میں شرکت کرنے والے تمام حاضرین کے لیے بعد از مجلس عشائیہ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

