Distribution of ‘Salar-e-Millat’ model papers among students in the village of Porla Khurd (Utkoor Mandal), and the donation of a geyser to Madrasa Miftah-ul-Uloom.

(اپنا ورنگل)
اوٹکور:
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع نارائن پیٹ کے صدر عبدالقادر صاحب کی ہدایت اور مجلس کے منڈل صدر مولوی حافظ عبدالرحمن کی رہنمائی میں پورلہ خورد ،میں دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے طلبہ کے درمیان سالارِ ملت ماڈل پیپرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر محمد مجاہد، نمائندہ وارڈ ممبر گرام پنچایت اوٹکور کے ہاتھوں طلبہ میں ماڈل پیپرز کی تقسیم عمل میں آئی۔
اس موقع پر پورلہ خورد ،ٹاؤن جنرل سکریٹری ولایت پاشاہ، منڈل جوائنٹ سکریٹری بابو میاں، شاکر خان، محمد فاروق، آصف رامپور، فتح علی اور مجلس کے دیگر اراکین موجود تھے۔اسی طرح کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اوٹکور کی جانب سے موسم سرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پورلہ خورد ،کے مدرسہ مفتاح العلوم کو طلبہ کی سہولت کے لیے ایک گیزر بھی عطیہ کیا گیا۔
مجلس کے اس اقدام کا مقصد طلبہ کو تعلیمی میدان میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں ضروری بنیادی سہولیات مہیا کرنا ہے۔

