مچھلی بازار، ہنمکنڈہ میں جشن میلاد النبی ﷺ کی شاندار تقریب، وشنو وردھن ریڈی کی شرکت۔

A grand celebration of the birth anniversary of the Prophet Muhammad (PBUH) at Machli Bazar, Hanamkonda, attended by Vishnuvardhan Reddy

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ :

ورنگل مغربی اسمبلی حلقہ کے 10ویں ڈویژن مچھلی بازار، ہنمکنڈہ میں جشن میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ورنگل مغربی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی کے دامادوشنو وردھن ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے مسلم بھائیوں کے ساتھ مل کر جشن میں حصہ لیا۔

اس موقع پر وشنو وردھن ریڈی نے مسلم بھائیوں کو جشن میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات میں امن، بھائی چارہ، انسانیت اور اتحاد کو خاص اہمیت حاصل ہے اور ہر فرد کو ان اقدار پر عمل کرنا چاہیے۔

تقریب میں سابق کارپوریٹر توٹا وینکٹیشورلو، ڈویژن صدر فیروز خان، کانگریس پارٹی کے قائدین، مسلم مذہبی علماء و مشائخ، نوجوان، کارکنان اور مقامی عوام سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

News Source : M.F. Baig Riaz