بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و ملازمین کو ورنگل پولیس کمشنر این. شویتانے کی ستائش۔

Warangal Police Commissioner N. Shweta commends police officers and employees for their excellent performance

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ :

ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کیٹرنگ کنٹریکٹ کے نام پر ہاسٹل مالکان کو دھوکہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کی ورنگل پولیس کمشنر این. شویتانے ستائش کی۔

سی پی دفتر میں منعقدہ پروگرام میں ہنمکنڈہ انسپکٹر شیوا کمار، اے اے او سلمان پاشاہ کے علاوہ کانسٹیبلوں کرن کمار، رمنا کمار، روی، خاتون کانسٹیبل کارونیا اور ہوم گارڈ روی کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر پولیس کمشنر این. شویتا نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور ملازمین کو محکمہ کی جانب سے مناسب طور پر تسلیم کیا جائے گا اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس پروگرام میں سنٹرل زون ڈی سی پی دارا کویتا اور ہنمکنڈہ اے سی پی نرسمہا راؤ نے شرکت کی۔

News Source : M.F. Baig Riaz