جشن میلاد النبی ﷺکےموقع پرمجلس قصیدہ بردہ شریف، ورنگل کی جانب سے فروٹ کٹس کی تقسیم۔

Distribution of fruit kits by Majlis Qaseeda Burde Shareef, Warangal, in service to humanity on the occasion of Milad-un-Nabi (PBUH)

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

جشن میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلسِ قصیدہ بردہ شریف، ورنگل کے زیرِ اہتمام مختلف ہسپتالوں اور جسمانی طور پر معذور افراد کے ہاسٹلز میں فروٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر فزیکل ہینڈی کیپ چلڈرن ہاسٹل، ہنمکنڈہ، گورنمنٹ ٹی بی ہاسپٹل، نعیم نگر، ریجنل گورنمنٹ آئی ہاسپٹل، ورنگل کے علاوہ بلائنڈ اسکول آف بوائز اینڈ گرلز، ورنگل میں موجود مریضوں، طلبہ اور خصوصی افراد میں فروٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔

مجلسِ قصیدہ بردہ شریف کے ذمہ داران نے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضرورت مندوں اور خصوصی افراد کی خدمت کرنا باعثِ سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کی خدمت، محبت اور ہمدردی کا درس دیتی ہیں۔

اس موقع پر صابر ، افضل ، بشیر ، اظہر، امتیاز، انور ، ساجد، شکیل، عادل، محمد خواجہ، ریحان، معیز ، طاہر، اطہراور دیگر اراکین موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz