مسجدِ فلاح کے وقف بورڈ اندراج پر ورنگل میں تہنیتی تقریب کا انعقاد۔

A congratulatory ceremony was held in Warangal on the registration of the Waqf Board of Masjid-e-Falah

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ورنگل کے لیبر کالونی میں واقع مسجدِ فلاح کے  وقف بورڈ میں اندراج کے لیے خصوصی کوششیں کرنے پر ورنگل ضلع کانگریس پارٹی کے صدر محمد ایوب کو مذہبی شخصیات،مسلم بھائیوں اور مسجد کمیٹی کے ارکان نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مذہبی شخصیات اور مسلم بھائیوں نے کہا کہ مسجدِ فلاح کو وقف بورڈ میں درج کرانے کے لیے ضروری کارروائی میں محمد ایوب نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مسجد کی ترقی اور مسلم معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے آئندہ بھی اسی طرح تعاون جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔اس پروگرام میں وقف بورڈ  انسپکٹر محمد ریاض،  مذہبی شخصیات، مسجد کمیٹی کے ارکان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

News  Source : M.F. Baig Riaz