کریم نگر میں ٹی ایس میسا کا جنرل باڈی اجلاس، ملازمین کے مسائل حل کرنے کا عزم۔

TS MESA General Body Meeting in Karimnagar; resolve to address employees issues

(اپنا ورنگل)

 کریم نگر :

 کریم نگر کے نیشنل پیلس میں ٹی ایس میساکا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت جناب محمد عمر علی صاحب نے کی یہ اجلاس جناب محمد ایوب خان صاحب نیشنل کوارڈینیٹر و سابقہ ضلعی صدر کریم نگر کی سرپرستی میں منعقد ہوا اس اجلاس کو تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا تلاوت کلام پاک محمدعلا الدین نے کی جنرل سیکرٹری شیخ حبیب الرحمن نے اس اجلاس کی کاروائی چلائی۔

اس اجلاس میں تقریبا 40 تا 50 ایمپلائیز نے شرکت کی اور سب نے ٹی ایس میسا کی بھرپور تائید کی اور زرین مشوروں سے نوازا اس اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد عمر علی نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے گا جو مسائل تنظیم کی نوٹس میں آئیں گے ان کی فورا نمائندگی کی گئی اور ان کے حل کے لیے ممکنہ کوشش کی گئی۔ بعد ازاں اسٹیٹ سیکرٹری ٹی ایس میسا عبدالجمیل نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد پہ ریویژن کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کرے اور تمام ایمپلائیز کے ساتھ انصاف کریں انہوں نے بھی مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور سب کو ایک جہتی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی ۔

جناب مقصود مرزا صاحب نے کہا کہ اس تنظیم کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے اور آخر میں جناب ایوب خان صاحب نیشنل کوارڈینیٹر نے کہا کہ جس طرح آج کے اجلاس میں ایمپلائیز نے شرکت کر کے کامیاب کیا ہے اسی طرح 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم وہ مائنارٹی ڈے منانے کے ضمن میں جو طے کیا گیا ہے اس سلسلے میں بھی آپ سب کا تعاون ضروری ہے اور آخر میں تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا 15 اگست 2026 کو ضلع کلکٹر اور منسٹر صاحب کے ہاتھوں جناب محمد جلال الدین اکبر صاحب نے بہترین کارگردگی توصیف نامہ حاصل کیا۔

اسی طرح محمد قادر محی الدین ڈ پٹی کمشنر مونسپل کارپوریشن کو بھی سند سے نوازا گیاعبدالجمیل اسکول اسسٹنٹ کو 5 ستمبر کے دن بہترین استاد کا ضلع سطح پر ایوارڈ دیا گیا۔TS MESA کی جانب سے ان کے خدمات کے اعتراف کے ضمن میں شال پوشی کی گئی۔ محترمہ ہمانازاور شیخ حبیب الرحمن ڈائٹ کالج پر فارن سروس پر منتخب ہونے پر ٹی ایس میسانے مبارکباد دی اور شال پوشی کی۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد مطھر الدین نے شکریہ ادا کیا اس طرح پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔