شیوانگر میں گیارویں شریف کا عظیم الشان اہتمام، گنگا جمنی تہذیب اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام۔

 Grand arrangements made for Gyarvi Shareef in Shiva Nagar, warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

گریٹر ورنگل کے 35ڈویژن کے شیوانگر ریلوے اسٹیشن آٹو پائنٹ کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر گیارویں شریف کاانعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد عبدالجبار چیرمین توکل ویلفیر ٹرسٹ ورنگل ،جناب سید مخدوم بزنس مین ،میرگو اشوک سوشیل ورکر ،ناگا راجو سابق کارپوریٹر ،سید مسعود بی آر ایس قائد اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تمام مہمانان نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ورنگل گنگا جمنی تہذیب کا مظہر ہے جہاں ہندو اور مسلمان اور دیگر طبقات کے افراد مل جل کر تہوار مناتے ہیں اور ایک دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں ۔انہوںنے منتظمین کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ لنگر کا اہتمام کے سبب کئی غریب افراد کو طعام کا موقع فراہم ہوا ۔

گیارویں شریف کمیٹی کے صدر محمد شوکت نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی گیارویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقات کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے استفادہ حاصل کیا ۔

مسجد قوت الاسلام کے امام مولانا اسلم رضا نے فاتحہ خوانی اور دیگر امور کو انجام دیا ۔اس موقع پر ایم ڈی گمشا ولی ،افضل ،صدام حسین ،آٹو یونین پریسڈنٹ کمار ،یعقوب ،محمود ،عمر ،رویندر ،ناگیش اور مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔