Terrible road accident in Mulug, Two people from Karimabad Warangal killed

(اپنا ورنگل)
ملگ :
ملگ ضلع کے تاڑوائی منڈل میں پیش آئے سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پسرہ–تاڑوائی مرکزی سڑک پر تاڑوائی کے قریب پیش آیا، جہاں لاری اور کار آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے مہلوکین کی شناخت ورنگل کے کریم آباد کے رہنے والوں کی حیثیت سے کی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

