Warangal East Ex- MLA Nannapuneni Narender organized a grand Iftar and Dinner

(اپنا ورنگل)
ورنگل:
سابق رکن اسمبلی ورنگل و بی آر ایس قائدی نناپونینی نریندر کی جانب سے کرسٹل گارڈن ایل بی نگر ورنگل میں بڑے پیمانے پر افطار دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں حلقہ ورنگل ایسٹ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی مذہبی قائدین، 24 ڈویژنوں سے آئے ہوئے اقلیتی برادران، بی آر ایس پارٹی کے اہم قائدین اور کارکنان بڑی تعداد موجود تھی ۔ماہِ مقدس رمضان کے موقع پر منعقدہ اس افطار دعوت میں تمام شرکاء نے مل کر روزہ افطار کیا اور دعائیں کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نناپونینی نریندر نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے پہلے وزیرِ اعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں گزشتہ دس برسوں کے دوران بی آر ایس حکومت نے ریاست میں تمام طبقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور سماج کے لیے مفید بننے کے مقصد سے بی آر ایس حکومت نے ملک میں سب سے زیادہ تعداد میں اقلیتی گروکل اسکول قائم کیے، جو ایک نمایاں کارنامہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے سی آر کی دوراندیش قیادت میں تلنگانہ ریاست تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن رہی ہے۔

گزشتہ دس برسوں کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے لیے بی آر ایس حکومت نے کئی اہم اسکیمیں نافذ کر کے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔نناپونینی نریندر نے واضح کیا کہ بی آر ایس پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں، ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور کسی بھی طبقے کو مشکل پیش آنے پر اس کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہی پارٹی کا بنیادی مقصد ہے۔اس پروگرا م میں سید احمد ،سید ولی اللہ قادری ،محمد احمد خان شمعون پیٹھ ،محمد یسین ،سابق کارپوریٹرس اور مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

