A commendable initiative by Management Committee of Masjid -e-Usman Intezargunj to gift an iPhone and other valuables to a Imam and Mouzzan upon completion of the Holy Quran during Taraweeh in Warangal
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل:
ورنگل شہر میں رمضان المبارک کے مقدس موقع پر ایک خوشگوار اور قابلِ تقلید واقعہ پیش آیا، جہاں مسجد عثمانیہ انتصار گنج کے مصلیان نے تراویح میں قرآن مجید کی تکمیل پر امام و مؤذن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قیمتی تحفہ پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق، ورنگل کے علاقے مٹھواڑہ، انتصار گنج چوراستہ میں واقع مسجد عثمانیہ میں تراویح کے دوران قرآن پاک کی تکمیل پر مسجد کے جنرل سکریٹری محمد رفیق صاحب نے ایک منفرد اقدام کرتے ہوئے مسجد کے امام و خطیب مولانا محمد یعقوب صاحب قاسمی کو بطورِ ہدیہ ایک آئی فون اور دیگر قیمتی اشیاء پیش کیا گیا ۔

اسی طرح مسجد کے مؤذن حافظ محمد حبیب صاحب کو بھی ایک قیمتی موبائل فون، دیگر تحفہ اور نقد رقم سے نوازا گیا۔یہ تقریب پیر کی شب، رمضان المبارک کی 27ویں طاق رات کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں تراویح کے بعد اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ دعا کے اختتام پر مصلیان مسجد نے امام و خطیب کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مسجد کمیٹی کے اراکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جن میں صدر محمد علی، نائب صدر محمد نذیر، معتمد محمد جعفر اور جوائنٹ سیکرٹری محمد رشید کے علاوہ دیگر اراکین اور مصلیان شامل تھے۔مصلیان کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے اور اسے دیگر مساجد کے لیے ایک مثالی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

