Students demonstrated their talents in the Seerah of the Prophet (peace be upon him) speech competition at Riaz Uloom Falaknuma

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد:
مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول، فلک نما میں ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان تقریری مسابقہ منعقد ہوا، جو حضرت مولانا محمد حمید الدین حسامی عاقلؒ کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ مسابقے میں سیرت النبی ﷺ کے علاوہ حضرت مولانا حمید الدین حسامی عاقلؒ کی حیات و خدمات کے موضوع پر بھی طلبہ و طالبات نے مختلف تقاریر پیش کیں۔
اس تقریری مسابقے میں 30 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں کے ساتھ ساتھ مولانا عاقلؒ کی علمی، دینی اور سماجی خدمات کو اپنی تقاریر کا موضوع بنایا۔سیرت النبی ﷺ کے عنوان میں ہاجرہ فاطمہ نے اول، محمد فصیح الدین نے دوم، عاطفہ جبین نے سوم مقام حاصل کیا، جبکہ شگفتہ فردوس کو ترغیبی انعام دیا گیا۔ اسی طرح حضرت مولانا حمید الدین حسامی عاقلؒ کی حیات و خدمات کے عنوان میں محمد انور اول، میر دلاور علی دوم اور انابیہ ریاض صدیق سوم قرار پائے۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو خصوصی ایوارڈز اور انعامات سے نوازا گیا، جبکہ مسابقے میں شریک تمام طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں اسنادات اور تقریری کتابیں بھی بطور انعام پیش کی گئیں۔پروگرام کی سرپرستی مولانا حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفر پاشاہ نے کی، جبکہ صدارت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی نے انجام دی۔
مسابقے کے داعی مولانا حافظ محمد ریاض احمد قادری حسامی رہے۔مسابقے میں بحیثیت حکم مولانا محمد قطب الدین رحمانی، صدر مدرسہ اور مولانا مفتی جاوید صاحب قاسمی، استاد مدرسہ و خطیب بستان خدیجہ، بالاپور نے ذمہ داری انجام دی۔ اس موقع پر مدرسہ کے تمام اساتذہ، معلمین و معلمات کے علاوہ خصوصاً مولانا محمد مجیب الرحمن صاحب قاسمی، ناظم تعلیمات، مولانا حافظ الیاس صاحب سبیری، مولانا حافظ عبدالمنان شاعری، مولانا عبدالمتین باندوی جہانگیر،
مولانا محمد فیروز صاحب ریاضی، مولانا حافظ محمد مزمل اور دیگر علماء و ذمہ داران موجود رہے۔مقررین اور ذمہ داران نے تقریری مسابقے کے انعقاد کو طلبہ و طالبات میں سیرت النبی ﷺ سے محبت، دینی شعور، تقریری صلاحیتوں اور اکابرین کی علمی و دینی خدمات سے واقفیت پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

