SIR date extended in Telangana, door-to-door survey to continue till 3rd August
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد:
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرِ ثانی (Special Intensive Revision – SIR) کے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے گھر گھر سروے اور بوتھ لیول افسران (BLOs) کے ذریعے انیومریشن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 24 جولائی سے بڑھا کر 3 اگست 2026 کر دی ہے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو باضابطہ مکتوب جاری کیا۔ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کی ریشنلائزیشن اور ازسرِ نو ترتیب دینے کا عمل بھی 3 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈرافٹ ووٹر لسٹ 10 اگست 2026 کو شائع کی جائے گی۔
اس کے بعد ووٹر لسٹ سے متعلق دعوے اور اعتراضات 10 اگست سے 9 ستمبر تک داخل کیے جا سکیں گے۔کمیشن نے مزید بتایا کہ دعووں اور اعتراضات پر نوٹس جاری کرنے اور ان کی جانچ و سماعت کا عمل 10 اگست سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گا، جبکہ حتمی ووٹر لسٹ 12 اکتوبر 2026 کو شائع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ترمیم شدہ شیڈول پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو اس سے آگاہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل شہری ووٹر لسٹ کی نظرِ ثانی کے عمل میں حصہ لے سکیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

