ہاوسنگ بورڈ کالونی کریم نگر میں روڈ سیفٹی شعور بیدار اجلاس کا انعقاد،پولیس کمشنر غوث عالم کی شرکت۔

Road safety awareness meeting held in Housing Board Colony, Karimnagar, attended by Police Commissioner Ghaus Alam

(اپنا ورنگل)

کریم نگر :

تھری ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہاوسنگ بورڈ کالونی میں روڈ سیفٹی شعور بیدار اجلاس کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔جس میں پولیس کمشنر غوث عالم،ایڈیشنل ڈی۔سی۔پی۔(اڈمن)وینکٹ رمنا،اے۔سی۔پی۔وینکٹ سوامی،اے۔سی۔پی ٹاون پلیا،ویمن پولیس انسپکٹر،ایس۔ایچ۔او۔تھری ٹاون جی۔تروملا نے شرکت کی۔اس دوران 230 افراد نے شرکت کی ان ہی میں سے بعض افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئ۔جن میں آشا ورکرس،آٹو یونین اراکین،طلباء، نوجوانوں، اور اہلیان محلہ قابل ذکر ہیں۔

مقامی کارپوریٹر آکولہ نندنی اودے نے بھی شرکت کی۔پولیس عہدیداران نے ویڈیو کے ذریعہ سڑک حادثات،کے دم بخود مناظر و تصاویر پیش کرتے ہوے سڑک حادثات سے محفوظ رہنے کے احتیاطی تدابیر و حفظ ماتقدم کی ترغیب دی۔مرکزی حکومت کی اسکیمات بالخصوص،راہ ویر،،اور سڑک حادثہ کے متاثرین کی مدد کرنے والے افراد کو فراہم کی جانیوالی نقد رقمی امداد ،توصیفی اسنادات کی فراہمی سے واقف کروایاگیا۔

،،آرایئو۔۔آلائیو،،پروگرام کے ایک حصہ کے طورپر یہ پروگرام منعقد کیاگیاتھا۔دریں اثناء شرکاء کو سڑک حادثات سے محفوظ رہنے اور اس کا تدارک کرنے کا حلف دلوایاگیا۔بعدازاں اس کالونی میں اسپیڈ اسٹاپرس،بیاریکیڈس،کی تنصیب عمل میں لائ گئ۔

News Source : Shafeeq Ahmed