تلنگانہ میں 7,500 سے زائد پولیس عہدوں پر بھرتی،Academy for Success and Achievement کی جانب سے نوجوانوں کے لیے مفت کوچنگ کا اعلان۔

Recruitment for over 7,500 police posts in Telangana, Academy for Success and Achievement announces free coaching for youth

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ :

تلنگانہ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر اور پولیس کانسٹیبل سمیت 7,500 سے زائد عہدوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو 9 ستمبر تک آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس کانسٹیبل کے عہدے کے لیے انٹرمیڈیٹ جبکہ سب انسپکٹر کے لیے مقررہ تعلیمی اہلیت رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔پولیس بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور محکمہ پولیس میں اپنی نمائندگی بڑھانے کے مقصد سے Academy for Success and Achievement کی جانب سے مفت کوچنگ اور فزیکل ٹریننگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

اکیڈیمی کی جانب سے امیدواروں کو تحریری امتحان کی تیاری، فزیکل ٹیسٹ، سلیکشن کے مراحل اور دیگر ضروری امور کے سلسلے میں ماہرین کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔اکیڈیمی کے اعلان کے مطابق سب انسپکٹر کے امیدواروں کے لیے 30 ستمبر کو اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کو حیدرآباد سمیت مختلف مقامات پر مفت کوچنگ اور فزیکل ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ امیدواروں کو سلیبس، امتحانی طریقۂ کار، فزیکل ایونٹس اور سلیکشن کے دیگر مراحل کے بارے میں بھی ضروری رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

اکیڈیمی کی جانب سے امیدواروں کو فارم پُر کرنے، مطالعاتی مواد، سلیکشن کی تیاری اور ماہرین کی رہنمائی سمیت ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔امیدواروں کی سہولت کے لیے مختلف اضلاع میں رابطہ افراد اور امتحانی/رہنمائی مراکز کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں:

1۔ عادل آباد ضلع کیلئے سید یعقوب 9440724494مقام: ریڈیئنس ہائی اسکول، مسجد چوک، پٹی بومی روڈ، عادل آباد

2۔ نظام آبادضلع کیلئےشیخ حسین 9848067937 مقام: مسجد رضا بیک، احمد بازار، نظام آباد

3۔ کریم نگرضلع کیلئے عزیز محمد سے رابطہ نمبر7396493395

4۔ سنگاریڈی ضلع کیلئے محمد اطہر محی الدین شہید 9840908687 مقام: ہدایت ہائی اسکول، شانتی نگر روڈ، سنگاریڈی

5۔ محبوب نگر ضلع کیلئےڈاکٹر شیخ وجاہت علی سے 9640572062 مقام: مسجد ابورحمان، ٹینک بنڈ، محبوب نگر

6۔ کھمم ضلع کیلئے زین العابدین پاشا سے رابطہ نمبر 9940372245 مقام: جماعتِ اسلامی ہند آفس، عزیز لین، کھمم

7۔ ورنگل ضلع کیلئے محمد عبدالعلیم سے رابطہ نمبر 9948606990

مقام: اسلامیہ ڈگری کالج، ایم جی ایم ہسپتال کے بالمقابل، ورنگل

8۔ حیدرآباد کے امیدوارپولیس بھرتی کے لیے مفت کوچنگ اور فزیکل ٹریننگ سے استفادہ کرنے کے خواہشمند نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذیل میں دیے گئے QR Code کو اسکین کرکے رجسٹریشن مکمل کریں۔ امیدوار مزید معلومات، رجسٹریشن اور تربیتی پروگرام سے متعلق تفصیلات کے لیے 9177863200 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

اکیڈیمی کی جانب سے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس بھرتی کے اس موقع کو ضائع نہ کریں اور تحریری امتحان کے ساتھ فزیکل ٹیسٹ کی تیاری بھی بروقت شروع کریں تاکہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے اپنی تیاری کو مضبوط بنایا جاسکے۔

News Source : Mohd. Ashfaq