Record nominations in jubilee hills by election total count reaches 316
(اپنا ورنگل)
جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی غیر معمولی دلچسپی دیکھی گئی۔ نامزدگیوں کے آخری روز ہی 189 امیدواروں نے اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کیے، جس کے ساتھ مجموعی طور پر نامزدگیوں کی تعداد 316 تک پہنچ گئی۔شیخ پیٹ تحصیلدار دفتر کے باہر امیدواروں کا ہجوم دیکھا گیا جہاں نامزدگیاں داخل کرنے کے لیے طویل قطاریں لگی رہیں۔ کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر آوٹر رنگ روڈ پراجکٹ سے متاثرہ کسان، بے روزگار نوجوان، سبکدوش ملازمین اور مالا تنظیم کے قائدین بڑی تعداد میں وہاں پہنچے۔رات گئے تک انتخابی عہدیداروں نے 189 نامزدگیاں قبول کیں، تاہم نصف شب کے بعد بھی متعدد امیدوار قطار میں موجود تھے۔ اس صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے آج بھی نامزدگی فارم جمع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
News Source : Agency


