ورنگل کلکٹریٹ میں عوامی حکمرانی دن کی تقریب،ضلع کلکٹر ستیہ شاردا کا خطاب۔

Public Governance Day event at the Warangal Collectorate; address by District Collector Satya Sharada

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

تلنگانہ عوامی حکمرانی دن کے موقع پر ورنگل ضلع کلکٹریٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب کے آغاز میں پولیس دستے کی جانب سے پیش کردہ گارڈ آف آنر کا کلکٹر نے معائنہ کیا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ستیہ شاردا نے عوامی حکمرانی دن کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی کے لیے جاری مختلف اسکیموں اور پروگراموں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ عوام کو سرکاری خدمات بروقت اور معیاری طور پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے عہدیداران پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری ذمہ داری، مستعدی اور عزم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) ایل. کشور کمار، ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) وائی. وی. گنیش، ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر وجئے لکشمی کے علاوہ کلکٹریٹ کے مختلف محکموں کے عہدیداران، ملازمین اور دیگر افراد موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz