یوتھ کانگریس سے ٹی پی سی سی تک، محمد مشتاق نہال کو اہم ذمہ داری۔

From Youth Congress to TPCC, Mohammad Mushtaq Nehal has been given an important responsibility

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ :

ہنمکنڈہ کے 58ویں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے محمد مشتاق نہال کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے سوشل میڈیا شعبہ کا ریاستی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ٹی پی سی سی سوشل میڈیا شعبہ کے چیئرمین نوین پیٹم نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کیے۔محمد مشتاق نہال اس سے قبل یوتھ کانگریس ڈویژن صدر، ورنگل ویسٹ اسمبلی حلقہ یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری، ورنگل پارلیمنٹ سوشل میڈیا انچارج اور ہنمکنڈہ ضلع یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنی تقرری پر محمد مشتاق نہال نے کہا کہ ان پر اعتماد کرتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سونپنے پر ٹی پی سی سی سوشل میڈیا شعبہ کے چیئرمین نوین پیٹم کا وہ تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عہدے کے حصول میں تعاون کرنے پر ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی اور ہنمکنڈہ ضلع کانگریس صدر اِنَگالا وینکٹ رام ریڈی سے بھی اظہارِ تشکر کیا۔

محمد مشتاق نہال نے کہا کہ وہ انہیں سونپی گئی ذمہ داری کو پوری دیانت داری کے ساتھ نبھائیں گے اور سوشل میڈیا کے ذریعے کانگریس پارٹی کے نظریات کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے جاری فلاحی و ترقیاتی پروگراموں کو عوام تک وسیع پیمانے پر پہنچانے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دن رات محنت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz