عمرہ کی سعادت کے لیے روانگی پر مولانا محمد صدیق احمد کی گلپوشی، نیک تمناؤں کا اظہار

Moulana Mohammad Siddique Ahmed’s Felicitation and best wishes on his departure for Umrah

مرزا فتح اللہ بیگ ریاض اور محمد ریاض احمد کی مبارکباد، کامیاب سفر و قبولیتِ عمرہ کے لیے دعا

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :

رکن میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی، سنگاریڈی، مولانا محمد صدیق احمد کی عمرہ کی سعادت کے لیے روانگی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ، حیدرآباد میں ایک مختصر مگر پُروقار ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جہاں ان کی گلپوشی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر مرزا فتح اللہ بیگ ریاض، کنوینر، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین، ضلع ورنگل، و ایڈیٹر ApnaWarangal.com نے مولانا محمد صدیق احمد سے ملاقات کی، انہیں عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور گلپوشی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، سفر کو آسان بنائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ وطن واپس لائے۔

اس موقع پر محمد ریاض احمد، چیئرمین ZED News TV Channel بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی مولانا محمد صدیق احمد کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے کامیاب سفر، مقبول عمرہ اور خیر و عافیت کے ساتھ واپسی کی دعا کی۔ ملاقات خوشگوار اور روحانی ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں باہمی خیرسگالی، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ مولانا محمد صدیق احمد کی عبادات کو قبول فرمائے، انہیں عمرہ کی سعادت کے فیوض و برکات سے مالامال کرے اور ان کی دینی و سماجی خدمات میں مزید برکت عطا فرمائے۔

News Source ; M.F. Baig Riaz