hazrat-shah-muhammad-momin-jame-al-salasil-passes-away

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
یہ خبر انتہائ دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہیکہ حضرت شاہ محمد مومن چشتی قادری نقشبندی سہروردی ولد حضرت شاہ محمد احمد حسینؒ کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم نے 6 ستمبر اتوار کی شب بعد نمازِ عشاء تقریباً 9:30 بجے اس دارِ فانی سے رحلت فرمائی ۔ مرحوم حضرت مولانا شاہ محمد اسماعیل معصوم بابا چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل کے حقیقی والد ماجد ہوتے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز پیر ، 7 ستمبر ، بعد نمازِ ظہر مسجدِ قادر پاشاہؒ ، چھاونی غلام مرتضیٰ ، کندیکل گیٹ میں ادا کی گئی ، جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔مرحوم کو یہ شرف بھی حاصل تھا کہ وہ ڈاکٹر مفتی حضرت پیر سید یوسف الدین چشتی قادری جامع السلاسل پیر صدقی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفۂ مجاز تھے و نیز ابوالمشائخ حضرت مولانا صوفی سید مرتضیٰ علی شاہ حسینی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل المعروف بہ حضرت افسر پاشاہ سرکار عثمان آباد مہاراشٹرا کے بھی خلیفۂ مُجاز تھے ۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔مرحوم کی فاتحۂ سیوم 9 / ستمبر بروز چہارشنبہ ، بعد نمازِ عصر مسجدِ خضر پاشاہ رحمۃ اللہ علیہ، غلام مرتضیٰ چھاونی میں مقرر ہے۔بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع نے اپنے پیر بھائ کے وصال پر ملال پر بارگاہ خداوندی میں آقائے دوجہاں رحمت اللعٰلمین خاتم النبیین شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کے نعلین مبارک کے تصدق میں دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے ،
انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین -مزید تفصیلات کے لئے رابطہ:9966085066کریں ۔
News Source: Mohsin Pasha

