عربی ذائقوں کا نیا مرکز،ہنمکنڈہ میں “دی عرب افیئر مندی ہاؤس” کا شاندار افتتاح ۔

Grand inauguration of “The Arab Affair Mandi House” in Hanamkonda, a new hub of Arabic flavors

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

ہنمکنڈہ شہر کے مصروف ترین علاقہ صوبیداری میں ڈی مارٹ کے قریب واقع گلی میں نئے قائم کردہ “دی عرب افیئر مندی ہاؤس” کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ اس مندی ہاؤس کا افتتاح پروپرائٹرز محمد اِژہان شریف اور محمد عمر احمد کی زیر نگرانی انجام پایا۔

افتتاحی تقریب میں گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر و آر ڈی ایم اے جناب شاہد مسعود صاحب نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ربن کاٹ کر باضابطہ افتتاح انجام دیا۔ تقریب میں گیسٹ آف آنر کے طور پر جناب خواجہ معین الدین صاحب اور شالیمار فنکشن پیالیس کے جناب عبدالرشید صاحب کے علاوہ شہر کی متعدد معزز شخصیات، اہلِ خانہ، دوست احباب اور مقامی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر منتظمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “دی عرب افیئر مندی ہاؤس” میں پیش کی جانے والی ہر ڈش اعلیٰ معیار، مکمل صفائی ستھرائی اور عربی ذائقہ کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔ پروفیشنل کُکس اور تجربہ کار عملے کی نگرانی میں مٹن مندی، چکن مندی، فرائز، فِش اور دیگر خصوصی مندی ڈشز گاہکوں کے لیے دستیاب رکھی گئی ہیں۔ منتظمین کے مطابق خاندانوں کی راحت اور پردہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی فیملی سیکشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کشادہ ڈائننگ ہال اور خوبصورت فوٹو گیلری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ گاہک خوشگوار ماحول میں کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ مندی ہاؤس میں برتھ ڈے پارٹیز، کِٹی پارٹیز، ڈنر ایونٹس اور دیگر تمام اقسام کے فنکشنس کے لیے پارٹی آرڈرز بھی قبول کیے جا رہے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ مناسب قیمتوں میں معیاری رائس، مٹن اور چکن ڈشز بہترین ذائقہ کے ساتھ فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ منتظمین نے اہلیانِ ہنمکنڈہ-ورنگل سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک مرتبہ ضرور “دی عرب افیئر مندی ہاؤس” تشریف لائیں اور لذیذ و منفرد عربی مندی کھانوں کا ذائقہ چکھیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz